ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر وقف بورڈ کی پہلی شاندار عمارت کی ہورہی ہے تعمیر،پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر سے بدلےگی وقف کی صورت

پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر ٹھیک پٹنہ مارکیٹ کے سامنے وقف بورڈ کی اتنی بڑی یہ پہلی عمارت ہوگی۔ وقف بورڈ نےدعویٰ کیا ہےکہ اس عمارت میں غریب طلباء کےکوچنگ کےساتھ سول سروسیزکی تیاری کا انتظام کیا جائےگا۔

  • Share this:
پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر وقف بورڈ کی پہلی شاندار عمارت کی ہورہی ہے تعمیر،پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر سے بدلےگی وقف کی صورت
پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر وقف بورڈ کی پہلی شاندار عمارت کی ہورہی ہے تعمیر

پٹنہ: آزادی کے قبل قائم کی گئ انجمن اسلامیہ ہال کی اب تصویر بدل رہی ہے۔ کبھی انجمن اسلامیہ ہال سے مہاتما گاندھی، مولانا ابوالکلام آزاد، خان عبدالغفار خان جیسے بڑے سیاسی لیڈروں نے پٹنہ کے لوگوں کو جنگ آزادی کا پیغام سنایا تھا۔ اس وقت انجمن اسلامیہ کو ایک بڑا مرکز مانا جاتا تھا۔ سیاسی، سماجی، ادبی وثقافتی مرکزکے طور پر انجمن اسلامیہ کی پہچان آزادی کے بہت بعد تک قائم رہی۔ پھر یہاں مختلف پروگرام منعقد ہونےلگا۔


انجمن کو وقف بورڈ کی جانب سے شادی کے تقریبات کرنےکےلئے استعمال کیا گیا۔ اب انجمن کی تاریخ پھر سے بدل رہی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ۴۶ کروڑ کے خرچ پر انجمن اسلامیہ ہال کو نئے سرے سے تعمیر کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔ سنّی وقف بورڈ کے چیرمین محمد ارشاد اللہ کے پہل پر حکومت کی جانب سے مزید سترہ کٹھہ زمین انجمن کو دستیاب کرائی گئی۔ اب انجمن کی عمارت کا رقبہ ۳۲ کٹھہ پر مشتمل ہوگا۔ نئ بنائی جارہی عمارت میں دو میرج ہال، دو بڑا کانفرنس ہال کے ساتھ ساتھ ایک ہوٹل بھی ہوگا۔ اس عمارت کا استعمال اہل پٹنہ ادبی و ثقافتی پروگراموں کو کرنے کے لئے بھی کرسکیں گے۔۲۰۱۹ میں انجمن اسلامیہ کے تعمیر کا کام شروع ہوا ہے۔ ۲۰۲۰ میں اس عمارت کو مکمل کرنےکا نشانہ بنایاگیا ہے۔


سنّی وقف بورڈ کے چیرمین محمد ارشاد اللہ۔ تصویر: فائل فوٹو
سنّی وقف بورڈ کے چیرمین محمد ارشاد اللہ۔ تصویر: فائل فوٹو


پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر ٹھیک پٹنہ مارکیٹ کے سامنے وقف بورڈ کی اتنی بڑی یہ پہلی عمارت ہوگی۔ وقف بورڈ نے دعویٰ کیا ہےکہ اس عمارت میں غریب طلباء کےکوچنگ کے ساتھ  سول سروسیزکی تیاری کا انتظام کیا جائےگا۔ وقف بورڈ، انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیر سے بےحدخوش ہے۔ بورڈ کے چیرمین محمد ارشاد اللہ کے مطابق وقف بورڈ کی اس طرح کی کوئ عمارت بہار میں نہیں تھی۔ جب یہ عمارت پوری طرح سے بن کر تیار ہوجائےگی تو اسے ایک اسلامی مرکز کے طور پر لوگ یاد کریں گے۔ ارشاد اللہ نے یہ بھی کہا کی عمارت کے مکمل ہونے کے بعد وقف بورڈ کے پاس مزید کئ ایسے منصوبہ ہیں جس کو لاگو کر مسلمانوں کے فلاح کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
First published: Jan 27, 2020 08:05 PM IST