உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shockign : یوپی میں منانے جارہا تھا سہاگ رات، بہار پولیس نے پہنچادیا سلاخوں کے پیچھے، جانئے پورا معاملہ

    Shockign : یوپی میں منانے جارہا تھا سہاگ رات، بہار پولیس نے پہنچادیا سلاخوں کے پیچھے ۔ علامتی تصویر ۔

    Shockign : یوپی میں منانے جارہا تھا سہاگ رات، بہار پولیس نے پہنچادیا سلاخوں کے پیچھے ۔ علامتی تصویر ۔

    Bihar News : شادی کے بعد ایک شخص جب سہاگ رات منانے جارہا تھا ، تبھی قتل کے معاملہ میں گرفتار کرکے پولیس نے اس کو سلاخوں کو پیچھے پہنچادیا ۔ یہ معاملہ بگہا کے بھیروگنج تھانہ حلقہ میں پیش آیا ہے ۔

    • Share this:
      بگہا : شادی کے بعد ایک شخص جب سہاگ رات منانے جارہا تھا ، تبھی قتل کے معاملہ میں گرفتار کرکے پولیس نے اس کو سلاخوں کو پیچھے پہنچادیا ۔ یہ معاملہ بگہا کے بھیروگنج تھانہ حلقہ میں پیش آیا ہے ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ شادی سے کچھ روز پہلے اس نے اپنی سابقہ معشوقہ کا قتل کردیا تھا ۔

      پولیس میں درج شکایت کے مطابق گرفتار کیا گیا پپو نام کا شخص سرسیا گاوں کا رہنے والا ہے ۔ 16 تاریخ کو اس شخص نے شادی کی تھی اور یوپی کے پڈرونا چلا گیا تھا ۔ اس درمیان اس کی سابقہ معشوقہ غائب ہوگئی تھی ۔ 15 فروری کی رات سے لڑکی کا موبائل بھی سوئچ آف تھا ۔ حالانکہ اس سے پہلے لڑکی اپنے گھروالوں کو فون کے ذریعہ لگاتار رابطے میں تھی ۔ لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کے غائب ہونے کے بعد ہم لوگ 16 تاریخ کی صبح لڑکے کے گھر پہنچے تھے ، لیکن وہاں پر کوئی نہیں ملا ۔ پھر ہم لوگ لڑکی کے روم پر بھی گئے ، جہاں ہم نے لڑکی کو چھوڑا تھا ، مگر وہ وہاں بھی نہیں ملی ۔ تب لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور گم ہوئی لڑکے کا قتل کردئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ۔

      پولیس نے اس بابت ملی شکایت کی بنیاد پر جانچ کی اور شک کی بنیاد پر پپو کی ماں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی ۔ تب پپو کی ماں نے اس کے پڈرونا میں ہونے کی بات کہی ۔ اس جانکاری کے بعد بھیروگنج تھانہ کی پولیس اترپردیش کے پڈرونا پہنچی اور وہاں سے پپو کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے جب پپو سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے چونکانے والا انکشاف کیا ۔

      پپو نے بتایا کہ وہ اپنی سابقہ معشوقہ کے ساتھ ہی رہتا تھا ، لیکن وہ اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ پھر پپو نے جب اپنی پہلی معشوقہ کو چھوڑ کر دوسری لڑکی سے شادی کرنے کی تیاری کی تو پہلی معشوقہ پپو کے گھر پہنچ گئی اور شادی کی مخالفت کرنے لگی ۔ تب 15 فروری کو پپو نے اپنی پہلو معشوقہ کا قتل کردیا اور 16 فروری کو دوسری لڑکی سے شادی کرکے اترپردیش کے پڈرونا چلا گیا ۔

      پپو کی نشاندہی پر پولیس نے سابقہ معشوقہ کی لاش کٹہا جنگل سے برآمد کرلی ہے اور لاش کو سب ڈویزنل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ فی الحال سہاگ رات منانے کی بجائے پپو سلاخوں کے پیچھے بند ہے اور پولیس اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: