ہوم » نیوز » No Category

بہار کے سرکاری اسکول سے کی پڑھائی، امریکہ میں ملی 1.02 کروڑ کی نوکری

بھاگلپور۔ بہار کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے واتسلے سنگھ چوہان کو امریکہ کی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ میں 1.02 کروڑ روپے پیکج کی نوکری ملی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Feb 03, 2016 03:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار کے سرکاری اسکول سے کی پڑھائی، امریکہ میں ملی 1.02 کروڑ کی نوکری
بھاگلپور۔ بہار کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے واتسلے سنگھ چوہان کو امریکہ کی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ میں 1.02 کروڑ روپے پیکج کی نوکری ملی ہے۔

بھاگلپور۔ بہار کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے واتسلے سنگھ چوہان کو امریکہ کی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ میں 1.02 کروڑ روپے پیکج کی نوکری ملی ہے۔ واتسلے کی زندگی کی سب سے زیادہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ وہ ایک ویلڈنگ کرنے والے کا بیٹا ہے۔


محض 21 سال کے اس نوجوان نے آئی آئی ٹی كھڑگ پور سے بی ٹیک کیا ہے۔ کھگڑیا ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں سنهولی کے اس نوجوان نے 10 ویں تک کی تعلیم یہیں کے سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ والد چندركانت چوہان نے بتایا کہ اسکول کے سارے ٹیچر بتاتے تھے کہ واتسلے پڑھنے میں اچھا ہے۔ اس پر توجہ دیجئے۔


انہوں نے بتایا کہ واتسلے جب انٹر میڈیٹ کے امتحان میں 75 فیصد نمبر سے پاس ہوا تو اس نے کوٹہ میں جا کر آئی آئی ٹی کی تیاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پیسے کی تنگی تھی، پھر بھی 2011 میں کوٹہ بھیج دیا۔ کوٹہ میں محض ایک سال کی تیاری میں واتسلے نے آئی آئی ٹی کے امتحان میں ملک بھر میں 382 واں رینک حاصل کیا۔ اس کے بعد اس نے آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے کمپیوٹر سائنس کورس میں داخلہ لیا۔


انجینئرنگ کی فیس بھرنے کے لئے واتسلے نے 3.50 لاکھ کا ایجوکیشن لون لیا تھا۔ اب بی ٹیک کی تعلیم مکمل ہوتے ہی اسے امریکہ کی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری ملی ہے۔ اس طالب علم کو 1.02 کروڑ روپے کا سالانہ پیکیج آفر کیا گیا ہے۔

واتسلے کا چھوٹا بھائی دہلی میں رہ کر آئی آئی ٹی کی تیاری کر رہا ہے۔ وہیں بہن کوٹہ میں میڈیکل کے امتحان کی تیاری کر رہی ہے۔

 

 

 

 
First published: Feb 03, 2016 02:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading