ایٹانگر: تری پورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیو نے پھر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بپلب دیو نے رویندر ناتھ ٹیگور کی 15 ویں جینتی پر کہا کہ ٹیگور نے انگریزوں کی مخالفت میں اپنا بوبل انعام لوٹا دیا تھا۔
واضح رہے کہ رویندر ناتھ ٹیگور نے 1919 میں جلیاں والا باغ قتل معاملہ کی مخالفت میں اس وقت کے وائس رائے لارڈ چیمس فورڈ کو نائٹ ہڈ کا خطاب واپس کیا تھا، نہ کہ نوبل انعام۔ تریپورہ کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے بپلب دیو مسلسل بحث اور تنازع میں ہیں۔
تریپورہ کے سابق وزیراعلیٰ بپلب دیو نے حال ہی میں کہا تھا کہ جس نے بھی انٹرنیشنل بیوٹی کانٹسٹ میں حصہ لیا، وہ جیت کر لوٹا۔ مسلسل پانچ سالوں تک ہم نے مس ورڈ /مس یونیورس کے تاج جیتے۔ ڈائنا ہیڈن بھی جیت گئیں، کیا آپ کو لگتا ہےکہ انہیں تاج جیتنا چاہئے تھا؟
تریپورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیو نے ایک پروگرام میں دعوی کیاتھا کہ 5000 سال پہلے مہا بھارت زمانے میں انٹرنیٹ اور سیٹ لائٹ تھے۔ بپلپ دیو کا ترک ہے کہ اگر انٹرنیٹ نہیں رہا ہوتا، تو ہستنا پور نریش دھرت راشٹر کو سنجے یدھ کا آنکھوں دیکھا حال کیسے سنا پاتے؟
تریپورہ کےوزیراعلیٰ بپلب دیو سوشل میڈیا پر مسسل اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ٹرول ہورہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔