اڈیشہ میں برسراقتدار جماعت بیجو جنتا دل کے ممبرپارلیمنٹ جے پانڈا نے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک سے بڑھتی تلخی کے دمیان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
جے پانڈا نے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کو بھیجے خط میں لکھا ہے کہ بی جے ڈی جس سیاست کی طرف گرتی جارہی ہے، اس سے مایوس ہوکر بے حد بھاری من سے میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ لوک سبھا اسپیکر کو بھی اپنے فیصلے کےبارے میں مطلع کریں گے۔
اڈیشہ کے عظیم رہنماوں میں شمارجے پانڈا سال 2000 سے ہی بی جے ڈی کے ممبرپارلیمنٹ رہے ہیں۔ اس سال جنوری میں پارٹی نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔