ہوم » نیوز » No Category

بہار میں بی جے پی اٹھا رہی ہے اقلیتوں کے فلاحی کام نہ ہونے کا مدعا

بہار میں بی جے پی ترجمان اظفر شمسی نے نتیش حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 01, 2017 08:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار میں بی جے پی اٹھا رہی ہے اقلیتوں کے فلاحی کام نہ ہونے کا مدعا
بہار میں بی جے پی ترجمان اظفر شمسی نے نتیش حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پٹنہ۔  یوپی میں بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج بھلے ہی قبرستان کے بنانے پر سوال کھڑا کررہے ہوں لیکن بہار میں بی جے پی اقلیتوں کا کام نہیں ہونے پرصوبائی حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کررہی ہے۔ بی جے پی ترجمان اظفر شمسی نے نتیش حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔


یوپی کے اسمبلی انتخابات میں کئی مدعے ایسے سامنے آئے جس کا بنیادی مسئلوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ایک طرف بی جے پی کا ایک ایم پی قبرستان کے بنانے پر کھیتی کی زمین متاثر ہونے کی بات کرتا ہے تو وہیں اسی پارٹی کے ترجمان بہار میں اقلیتوں کے فلاحی کام نہیں ہونے پر صوبائی حکومت پر حملہ بول رہے ہیں ۔ دراصل بہار کی 17 فیصدی مسلم ووٹوں میں کچھ حصہ بی جے پی کے کھاتے میں بھی جاتا ہے۔ نتیجہ کے طور پر بہار کے اقلیتوں کے معاملے پر بی جے پی جو حکومت ہوتی ہے اس کو  اپنی تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ ادھر اقلیتوں کے کام نہیں ہونے کے الزام میں جے ڈی یوکے لیڈر حکومت کا بچاؤ کرتے نظر آرہے ہیں۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں کے مطابق نتیش کے سات عزائم کا اثر بہار میں ہوگا تو ظاہر ہے اقلیتوں کے حالات بھی بدلیں گے لیکن یہ سچ ہے کہ موجودہ حکومت اقلیتی تعلیمی اداروں کے معاملے میں مثبت کام کرنے سے گریز کرتی رہی ہے۔ نتیجہ کے طور پر مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ ہی اقلیتی اسکولوں کا مسئلہ بھی ٹھنڈے بستے میں پڑا ہے۔


First published: Mar 01, 2017 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading