اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مغربی بنگال : بی جے پی نے جاری کی 148 امیدواروں کی فہرست ، چھ مسلم چہروں کو دی جگہ

    مغربی بنگال : بی جے پی نے جاری کی 148 امیدواروں کی فہرست ، چھ مسلم چہروں کو دی جگہ

    مغربی بنگال : بی جے پی نے جاری کی 148 امیدواروں کی فہرست ، چھ مسلم چہروں کو دی جگہ

    West Bengal Assembly Elections 2021: بی جے پی کی جانب سے پہلے جاری کی گئی فہرست میں مسلم امیدوار شامل نہیں تھے ، لیکن آج امیدواروں کی آخری فہرست میں چھ مسلم امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے دو مسلم خواتین سمیت چھ مسلم لیڈران کو میدان میں اتارا۔

    • Share this:
    مغربی بنگال میں مسلم طبقہ پسماندگی کی زندگی ضرور گزارتا ہے، لیکن ریاست کی سیاست میں مسلمانوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی تیس فیصد ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع ایسے ہیں ، جہاں مسلم ووٹ کسی بھی سیاسی جماعت کی جیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بنگال میں سابقہ لیفٹ حکومت کے تیس سالہ اقتدار کے لئے مسلم ووٹروں کے ساتھ کو اہم مانا جاتا ہے، لیکن سچر رپورٹ میں مسلمانوں کی پسماندگی کی تصویر سامنے آنے کے بعد مسلم ووٹ بینک لیفٹ سے دور ہوا ، جس نے ممتا بنرجی کے لئے اقتدار کی راہ ہموار کی ۔

    کہا جاتا ہے کہ مسلم ووٹ بینک کے سہارے ہی دیدی اقتدار میں واپسی کا دعوی کررہی ہیں۔ وہیں بی جے پی بھی مقامی چہروں کو سامنے رکھ کر الیکشن میں جیت حاصل کرنے کا دعوی کررہی ہے۔ ایسے میں مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں سے مسلم امیدواروں کو میدان میں اتار کر بی جے پی جہاں اقلیتوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے ، وہیں ان چہروں کے سہارے مسلم آبادی والے اضلاع میں اپنی موجودگی بھی درج کرانا چاہتی ہے۔

    بی جے پی کی جانب سے پہلے جاری کی گئی فہرست میں مسلم امیدوار شامل نہیں تھے ، لیکن آج امیدواروں کی آخری فہرست میں چھ مسلم امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے دو مسلم خواتین سمیت چھ مسلم لیڈران کو میدان میں اتارا۔ بتادیں کہ بی جے پی نے جمعرات کو 148 امیدواروں کی فہرست جاری ہے ، جس میں چھ مسلم امیدوار شامل ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: