ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال کے فساد زدہ علاقوں کا بی جے پی کی چار رکنی ٹیم نے کیا دورہ ، ممتا حکومت کو بتایا ذمہ دار

مغربی بنگال کے فسادزدہ علاقہ آسنسول کا آج بی جے پی کی چاررکنی ٹیم نے سخت سیکورٹی کے درمیان دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ فسادات کیلئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت ذمہ دار ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 01, 2018 08:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مغربی بنگال کے فساد زدہ علاقوں کا بی جے پی کی چار رکنی ٹیم نے کیا دورہ ، ممتا حکومت کو بتایا ذمہ دار
بی جے پی لیڈران ۔ فوٹو اے این آئی

کلکتہ: مغربی بنگال کے فسادزدہ علاقہ آسنسول کا آج بی جے پی کی چاررکنی ٹیم نے سخت سیکورٹی کے درمیان دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ فسادات کیلئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت ذمہ دار ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے چار رکنی ٹیم کو رانی گنج اور آسنسول کے فساد زدہ علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت دی تھی ۔رام نومی کے موقع پر جلوس کے درمیان تشدد کے واقعات کے رونماہوئے تھے۔

اس رکنی ٹیم میں بی جے پی کے نائب و راجیہ سبھا کے رکن اوم پرکاش ماتھر ، بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین ،پلامو سے ممبر پارلیمنٹ و سابق ڈائریکٹر جنرل آف جھارکھنڈ پولس وشنو دیورام اور روپا گنگولی شامل ہیں ۔یہ چار رکنی ٹیم دہلی جاکر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

بی جے پی کے اس وفد نے کہا کہ بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کیلئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت ذمہ دارہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ ہم نے رام کرشنا پور اور ڈھاکا کے کیمپ کا دورہ کیا تھا ۔وہاں جو کچھ ہوا ہے وہ انتہائی غلط ہے ۔

رام نومی کے موقع پر 26مارچ سے آسنسول اور رانی گنج میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے ۔آسنسول میں 4اپریل تک انٹرنیٹ سروس بند ہے ۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے وفد کو فساد زدہ علاقہ کا دورہ کرنے سے پولس نے روک دیا تھا مگر بعد گفت و شنید کے بعد بی جے پی کے وفد کو فساد زدہ علاقے کو دورہ کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔

First published: Apr 01, 2018 08:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading