پٹنہ سے متصل دانا پور میں بی جے پی کے لیڈر اشوک جیسوال کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ بدھ کی شام کو بدمعاشوں نے اشوک جیسوال کو گولی ماری ۔ گولی لگنے کے بعد لوگوں نے اشوک جیسوال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
اشوک جیسوال بی جے پی کے ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے ۔ اس قتل کی مخالفت میں بی جے پی نے جمعرات کو دانا پور بند کا اعلان کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد مرکزی وزیر اور پٹنہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام کرپال یادو اسپتال پہنچے ، لیکن اس وقت تک اشوک جیسوال کی موت ہو چکی تھی ۔
رام کرپال یادو نے ٹویٹ کر کے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے اور ریاستی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دانا پور بی جے پی کے لیڈر اشوک جیسوال کا بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔ میں کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ بدمعاش اب بہار میں بے لگام ہو چکے ہیں ، جنگل راج لوٹ چکا ہے ۔ اشوک جیسوال جی آپ کی کمی کو بھرا نہیں جا سکتا ہے ۔
अपराधी अब बिहार में बेलगाम हो चुके हैं, जंगलराज आ चुका है। श्री अशोक जायसवाल जी आपकी कमी को भरा नहीं जा सकता है। pic.twitter.com/tJHEvC2dcT
خیال رہے کہ سال رواں ہی فروری میں 24 گھنٹے میں بی جے پی کے دو لیڈروں کا قتل کر دیا گیا تھا ۔ چھپرہ میں بی جے پی لیڈر کیدار سنگھ کے قتل کے بعد بھوجپور میں اسی پارٹی کے لیڈر وشیشور اوجھا کا بھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ وشیشور اوجھا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے تھے اور بی جے پی کے ریاستی نائب صدر تھے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔