உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی ایم سی ایم ایل اے کے قتل معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکول رائے سمیت چار لوگوں پر ایف آئی آر

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    بتا دیں کہ ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ستیہ جیت بسواس کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

    • Share this:
      مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس  کے قتل کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکول رائے سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں درج چار ملزمین میں سے دو کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

      بتا دیں کہ ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ستیہ جیت بسواس  کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔ اسی دوران ان کا قتل کر دیاگیا۔ سرسوتی پوجا کے پروگرام میں منچ سے اترنے کے بعد حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسادیں تھیں۔
      First published: