پٹنہ : رام مندر کے مسئلہ کو باہمی رضا مندی سے عدالت کے باہر سلجھانے کے سپریم کورٹ کے مشورے کے بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے آج کہا کہ ایک عالیشان رام مندر کی تعمیر جس کا تعلق ہندوؤں کے عقیدے سے ہے، اجودھیا میں ہی ہوگی۔
مسٹر سوامی نے یہاں دارالحکومت پٹنہ کے بھارتیہ نترکلامندر کے آڈیٹوریم میں منعقد رام مندر اور ہندونشاۃ ثانیہ کے موضوع پر منعقد سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کے تعمیر کا تعلق کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے سے ہے۔ اگر باہمی رضا مندی سے رام مندر کی تعمیر ممکن نہیں ہوئی تو سال 2018 میں راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہونے کے بعد ضروری قانون بناکر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
بی جے پی ایم پی نے کانگریس سے پاک ہندوستان کے معاملے میں کہا کہ حال میں ہوئے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس سے پاک ہندوستان پر مہر لگ گئی ہے۔ کانگریس خود خودکشی کے موڈ میں ہے اور ہم اس کے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس جلسہ عام سے کے این گوونداچار راجیہ سبھا رکن آر کے سنہا، دنیش چندرتیاگی، پروفیسر ڈاکٹر اروندر چترویدی اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔