ہوم » نیوز » No Category

بہار الیکشن : بی جے پی کا 160 سے 165 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Aug 31, 2015 03:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار الیکشن : بی جے پی کا 160 سے 165 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں امت شاہ کے گھر پر ہورہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی بہار میں ہونے والی ریلی سے عین قبل ہونے والی اس میٹنگ کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔


ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی 160 سے 165 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی جبکہ لوک جن شکتی پارٹی کو 35 سے 40 سیٹیں دی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ آر ایل ایس پی کو 20 سے 25 سیٹیں ہی دی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں جیتن رام مانجھی کی پارٹی کو 12 سے 15 سیٹیں دی جائیں گی ۔


این ڈی اے کی میٹنگ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے ساتھ رام ولاس پاسوان، چراغ پاسوان، اوپیندر کشواہا، گری راج سنگھ، جتن رام مانجھی، شكني چودھری، اور بہار بی جے پی انچارج بھوپندر یادو، بہار بی جے پی کے انتخابی انچارج اننت کمار، سشیل مودی، نند کشور، منگل پانڈے موجود ہیں۔ یہ میٹنگ امت شاہ کی رہائش گاہ میں چل رہی ہے۔


قابل ذکر ہے اتحادی پارٹیوں کا خیال ہے کہ میٹنگ میں سیٹوں پرحتمی فیصلہ نہیں ہو پائے گا ، لیکن سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بڑا فیصلہ ہو سکتا ہے ۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چونکہ یکم ستمبر کو وزیر اعظم کی بھاگلپور میں ریلی ہے، تو دباؤ کم کرنے اور ساتھیوں کی ناراضگی دور کرنے کے لئے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔

First published: Aug 31, 2015 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading