ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تذبذب ختم : تارکشور پرساد ہی ہوں گے بہار کے نئے نائب وزیر اعلی ، نتیش کمار کے ساتھ لیں گے حلف

New Bihar Government Formation : تارکشور پرساد بہار کے سیمانچل علاقہ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں ۔ وہ چار مرتبہ سے پارٹی کے ممبر اسمبلی ہیں ۔ تارکشور بہار کے نائب وزیر اعلی کی ریس میں شروع سے ہی کافی آگے چل رہے تھے ۔

  • Share this:
تذبذب ختم : تارکشور پرساد ہی ہوں گے بہار کے نئے نائب وزیر اعلی ، نتیش کمار کے ساتھ لیں گے حلف
تذبذب ختم : تارکشور پرساد ہی ہوں گے بہار کے نئے نائب وزیر اعلی ، نتیش کمار کے ساتھ لیں گے حلف

بہار کے نئے نائب وزیر اعلی کو لے کر تصویر صاف ہوگئی ہے ۔ بی جے پی کے چار مرتبہ کے ممبر اسمبلی اور سیمانچل کے سینئر لیڈر تارکشور پرساد ہی بہار کے نئے نائب وزیر اعلی ہوں گے ۔ نیوز 18 سے بات چیت کے دوران تارکشور پرساد نے خود اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے نائب وزیر اعلی کو لے کر ان کے نام پر اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے اور پیر کو وہ بطور نائب وزیر اعلی حلف لیں گے ۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد وہ بہار کو آگے بڑھانے کی سمت میں کام کریں گے ۔


دراصل بہار میں نائب وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر گزشتہ 48 گھنٹوں سے قیاس آرائی کا بازار گرم تھا ، لیکن اس کڑی میں جو نام سب سے آگے چل رہا تھا وہ تارکشور پرساد کا ہی تھا ۔ اتوار کو سشیل کمار مودی کے ذریعہ کئے گئے ٹویٹ کے بعد سے ہی یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ وہ اس مرتبہ بہار کے نائب وزیر اعلی نہیں بنیں گے ۔ تارکشور کے بیان کے بعد اب بہار کے نائب وزیر اعلی کو لے کر تصویر پوری طرح صاف ہوگئی ہے ۔


نتیش کے ساتھ 8 ممبران اسمبلی لے سکتے ہیں وزیر کے عہدہ کا حلف


ادھر بہار میں نتیش کمار پیر کو ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ پیر کو پٹنہ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نتیش کمار کے علاہ آٹھ ممبران اسمبلی کے بطور وزیر حلف لینے کی بات کہی جارہی ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بی جے پی اور جے ڈی یو سے تین تین ممبران اسمبلی وزیر بنیں گے جبکہ وی آئی پی اور ہم سے ایک ایک ممبر اسمبلی وزیر بنائے جائیں گے ۔

حلف برداری کی تقریب پٹنہ میں واقع راج بھون میں منعقد ہوگی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نتیش کمار کے علاوہ جے ڈی یو سے بجیندر پرساد یادو ، وی آئی پی سے مکیش ساہنی ، ہم سربراہ جیتن رام مانجھی کے بیٹے اور ایم ایل سی ڈاکٹر سنتوش سمن کے وزیر کے عہدہ کا حلف لینا طے ہے ۔ بی جے پی سے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کا بھی حلف لینا طے ہے ۔ ان کے علاوہ پریم کمار ، منگل پانڈے کا بھی حلف لینا طے مانا جارہا ہے ۔ جے ڈی یو سے نریندر نارائن یادو ، شرون کمار ، مہیشور ہزاری بھی پیر کو ہی وزیر کے عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں ۔

حلف برداری تقریب کے بعد مستقبل قریب میں ہی نتیش کابینہ میں توسیع ہوگی ۔ ابھی تک جو جانکاری مل رہی ہے ، اس کے مطابق بہار کی نتیش کابینہ میں کل 36 وزرا ہوسکتے ہیں ۔ ممبران اسمبلی کی تعداد کے اعتبار سے بی جے پی کوٹہ سے تقریبا 20 ، وہیں جے ڈی یو کوٹہ سے وزیر اعلی سمیت 14 وزرا ہونے تقربیا طے ہیں جبکہ نتیش کابینہ میں وی آئی پی اور ہم کوٹے سے ایک ایک وزیر بنائے جائیں گے ۔ اس مرتبہ کی نتیش حکومت میں پچھلی سرکار کے کئی وزرا دوبارہ شامل نہیں ہوں گے ۔

خیال رہے کہ بہار اسبملی انتخابات میں جے ڈی یو کو بی جے پی کے مقابلہ میں 31 سیٹیں کم آئی ہیں ۔ بی جے پی نے 74 سیٹیں اور جے ڈی یو نے 43 سیٹیں جیتی ہیں ۔ اس کے باوجود بی جے پی نے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیر کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب کو لے کر ممکنہ وزرا کی فہرست راج بھون بھیج دی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 16, 2020 11:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading