ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، ایوارڈ لوٹانے والے کانگریس کے ٹکڑوں پر پلنے والے کتے

نئی دہلی۔ بہار سے راجیہ سبھا میں بی جے پی ایم پی آر کے سنہا نے ادیبوں کے ذریعہ ایوارڈ لوٹائے جانے پر متنازعہ بیان دیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 06, 2015 02:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، ایوارڈ لوٹانے والے کانگریس کے ٹکڑوں پر پلنے والے کتے
نئی دہلی۔ بہار سے راجیہ سبھا میں بی جے پی ایم پی آر کے سنہا نے ادیبوں کے ذریعہ ایوارڈ لوٹائے جانے پر متنازعہ بیان دیا ہے۔

نئی دہلی۔ بہار سے راجیہ سبھا میں بی جے پی ایم پی آر کے سنہا نے ادیبوں کے ذریعہ ایوارڈ لوٹائے جانے پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ سیوان میں ایک پروگرام میں سنہا نے کہا کہ عدم برداشت کے نام پرایوارڈ لوٹانے والے ادیب کانگریس کے چمچے ہیں اور اس کے ٹکڑوں پر پلنے والے کتے ہیں۔


آر کے سنہا نے کہا کہ ایوارڈ لوٹانے والے ادیب وہی لوگ ہیں جو لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کی طرف سے وارانسی میں جا کر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کئی ادیبوں نے عدم برداشت کے نام پر اپنے ایوارڈ لوٹا دئیے تھے۔


پورے ملک میں اس کو لے کر کافی ہنگامہ بھی برپا ہے، کچھ لوگ حکومت کے ساتھ ہیں تو کچھ حکومت کے خلاف ہیں، لیکن آج خود بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ایسا متنازعہ بیان دے دیا ہے۔

First published: Dec 06, 2015 02:41 PM IST