ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی لیڈر سی پی ٹھاکر نے بیک ورڈ-فارورڈ پولرائزیشن کو بتایا بہار میں شکست کا سبب

پٹنہ : بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شتروگھن سنہا کا کوئی اثر بہار کے انتخابات پر نہ پڑنے والا تھا اور نہ ہی پڑا۔ بہار کا الیکشن ہم ووٹ کے پولرائزیشن کی وجہ ہارگئے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 15, 2015 03:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر سی پی ٹھاکر نے بیک ورڈ-فارورڈ پولرائزیشن کو بتایا بہار میں شکست کا سبب
پٹنہ : بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شتروگھن سنہا کا کوئی اثر بہار کے انتخابات پر نہ پڑنے والا تھا اور نہ ہی پڑا۔ بہار کا الیکشن ہم ووٹ کے پولرائزیشن کی وجہ ہارگئے۔

پٹنہ : بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شتروگھن سنہا کا کوئی اثر بہار کے انتخابات پر نہ پڑنے والا تھا اور نہ ہی پڑا۔ بہار کا الیکشن ہم ووٹ کے پولرائزیشن کی وجہ ہارگئے۔


سینئر بی جے پی لیڈر ٹھاکر نے کہا کہ پارٹی سے باہر جاکر بولنا ٹھیک بات نہیں ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے لے کر کارکنوں کے جو بھی مسائل اور خیالات ہیں ، انہیں پارٹی کے اندر رکھنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر اور وزیر اعظم کو تمام سینئر اور بی جے پی لیڈروں کی ایک میٹنگ بلا کر ہار کا جائزہ لینی چاہئے۔ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ پارٹی کو الیکشن میں جو کراری شکست ہوئی ہے ، اس کی سب سے بڑی وجہ ووٹوں کا پولرائزیشن ہے۔


فارورڈ بمقابلہ بیک ورڈ کی جنگ میں پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اڈوانی اور جوشی کو پارٹی کا سینئر لیڈر بتاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کو بلا کرپارٹی کی ایک میٹنگ ہونی چاہئے ، جس میں لوگ اپنی بات رکھیں۔

First published: Nov 15, 2015 03:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading