بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کی پولیس سے شکایت، مجھے اور میرے کنبے کو مل رہی ہے جان سے مارنے کی دھمکی
سابق کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر نے انہیں اور ان کے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت درج کرائی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 21, 2019 03:30 PM IST
سابق کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر نے انہیں اور ان کے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت درج کرائی ہے۔ گوتم گمبھیر نے یہاں شاہدرہ زون کے ڈپٹی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر بتایا کہ کسی انٹرنیشنل نمبر سے فون کرکے کچھ نامعلوم لوگ انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے اس سلسلے میں معاملہ درج کےکے کنبے کو سکیورٹی دئے جانے کی بھی مانگ کی ہے۔
بی جے پی رکن پارلمینٹ گوتم گمبھیر نے بتایا کہ انہیں کسی نامعلوم نمبر سے مسلسل فون کیا جارہا ہے۔ فون نمبر کو دیکھنے سے پتہ لگتا ہے کہ یہ کسی باہر کےملک سے کیا جارہا ہے۔ گوتم گمبھیر نے بتایا کہ فون کرنے والےشخص انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ یہی نہیں دھمکی دینے والوں نے میرے کنبے کو بھی جان سے مارنے کی بات کہی ہے۔ گمبھیر نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے شاہدرہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے اوراپنی سلامتی کو یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔
BJP MP Gautam Gambhir in a letter to DCP Shahdara District: I have been receiving death threats for me & my family from an international number. I request you to file an FIR for the same & ensure safety and security to my family. pic.twitter.com/DSaj9HN3R3
— ANI (@ANI) December 21, 2019
غور طلب ہے کہ کرکٹر سے سیاسی لیڈر بنے گوتم گمبھیر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے طلبا کے خلاف پولیس طاقت کو استعمال کا بچاؤ کیا تھا۔ گمبھیر نے کہا کہ "ناپسندیدہ عناصر " تشدد کریں گے تو پولیس کو جواب دینا ہوگا۔ ترمیمی شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا پر پولیس کی کارروائی کے بارے میں پوچھے جانے پر گوتم گمبھیر نے کہا میں نے کہا کہ طلبا پر لاٹھی چارج کرنا غلط ہے لیکن اگر سیلف ڈفینس میں کچھ ہوا ہے تو غلط نہیں ہے"۔