ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : بی جے پی کی حاجی نگراور مارواڑی پارہ فسادات کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالنے کی کوشش

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے حاجی نگر ، مارواڑی کل ، نیا بازار اور بیلور پاڑہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشددکیلئے جہاں بی جے پی مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2016 12:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مغربی بنگال : بی جے پی کی حاجی نگراور مارواڑی پارہ فسادات کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالنے کی کوشش
مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے حاجی نگر ، مارواڑی کل ، نیا بازار اور بیلور پاڑہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشددکیلئے جہاں بی جے پی مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے

کلکتہ : مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے حاجی نگر ، مارواڑی کل ، نیا بازار اور بیلور پاڑہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشددکیلئے جہاں بی جے پی مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے ۔وہیں مغربی بنگال حکومت ان واقعات کو فرقہ وارانہ تشدد تسلیم کرنے کوتیار نہیں ہے لیکن فساد سے متاثرین ہندواور مسلمان دونوں کا دعویٰ ہے کہ یہ فرقہ وارانہ فسادات منصوبہ بند سازش کا حصہ تھا اور اس کے پیچھے آرایس ایس، و شوہندو پریشداور بی جے پی کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت کونسلر اور ممبراسمبلی شامل ہیں ۔

مرکزی حکومت کو بی جے پی نے رپورٹ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی 24پرگنہ میں حاجی نگر اور حالی شہر میں جو فسادات ہوئے ہیں وہ باہری مسلمانوں کی وجہ سے ہواہے ۔درگا پوجاکی مورتیوں کے وسرجن کے راستے میں روکاوٹ کھڑی کرنے کی وجہ سے یہ فساد ہوا ہے ۔

دوسری جانب آج ٹیپو سلطان شاہی مسجد کے امام مولانا سید نورالرحمن برکتی جن کا حکمراں جماعت سے گہرا تعلق ہے اور وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ریلیوں ، جلسوں اور سرکاری پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں نے یواین آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے سے شکایت کی کہ ان کے بیٹے و ممبر اسمبلی سبھرانشور ائے سے متعلق شکایتیں آرہی ہیں کہ انہوں نے فسادیوں کی مدد کی ہے ۔

First published: Oct 22, 2016 12:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading