ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ میں بی جے پی کا ممتا بنرجی کے خلاف احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں پارٹی کے لیڈر منیش شکلا کے قتل کی مخالفت میں بی جے پی کارکنان نے آج کولکاتہ میں احتجاج کیا۔ اس دوران ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ خبر ہے کہ بی جے پی کارکنان کے احتجاج کو روکنے کے لئے ریاستی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

  • Share this:
کولکاتہ میں بی جے پی کا ممتا بنرجی کے خلاف احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
کولکاتہ میں بی جے پی کا ممتا بنرجی کے خلاف احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

کولکاتہ۔ مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹ اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں پارٹی کے لیڈر منیش شکلا کے قتل کی مخالفت میں بی جے پی کارکنان نے آج کولکاتہ میں احتجاج کیا۔ اس دوران ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ خبر ہے کہ بی جے پی کارکنان کے احتجاج کو روکنے کے لئے ریاستی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے گئے۔ اس احتجاج میں بی جے پی لیڈر کیلاش وجئے ورگیہ بھی شامل ہوئے۔


غور طلب ہے کہ بی جے پی کارکنان نے جمعرات کو سکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران ریاست میں بگڑتی قانون وانتظام کی صورت حال کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ کی مانگ کی گئی۔ بی جے پی کارکنان کے احتجاج کے پیش نظر سکریٹریٹ کے باہر بھاری تعداد میں پولیس فورس لگائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کارکنان احتجاج کر ہی رہے تھے کہ پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنے شروع کر دئیے۔



خبر ہے کہ پولیس کی کارروائی سے ناراض احتجاج کاروں نے بھی پولیس پر پتھراو کیا۔ پولیس نے اس دوران کسی بھی احتجاج کار کو سکریٹریٹ کے پاس تک جانے نہیں دیا۔ پولیس نے پہلے ہی سکریٹریٹ کے باہر چاروں طرف بیریکیڈ لگا رکھا تھا۔ جب احتجاج کاروں نے بیریکیڈ پار کیا، اس کے بعد پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 08, 2020 03:44 PM IST