کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ایک فیصلہ پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست کے ہگلی ضلع میں بنے مشہور تاركیشور مندر ترقیاتی بورڈ کا صدر اپنے وزیر فرہاد حکیم کو بنایا ہے ۔ بی جے پی نے ممتا بنرجی کے اس فیصلے پر سوال کھڑا کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کے عقیدے کی علامت مندر کے ترقیاتی بورڈ کا صدر ایک مسلمان کو بنایا جانا غلط ہے۔
ادھر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ممتا بنرجی پر مندر کی ترقی کے بدلے آس پاس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ تاركیشور مندر کو لے کر سرکاری حکم غیر قانونی ہے ، حکومت نے مندر کے ارد گرد کے ڈیولپمنٹ کے لئے ایک بورڈ بنایا اور اس پر ایک مسلمان وزیر کو بیٹھا دیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ بورڈ مندر کے ڈیولپمنٹ کو لے کر بھی ہے ، جو کہ غیر قانونی ہے۔ سوامی نے ممتا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مندر کے ارد گرد کے ڈیولپمنٹ کے بہانے مندر پر قبضہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
سوامی نے آئین کی دفعہ 26 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری حکم غیر قانونی ہے۔ میں نے حکومت کو 48 گھنٹے میں حکم واپس لینے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ 48 گھنٹے ختم ہونے کے بعد میں کولکاتہ ہائی کورٹ میں اس کے خلاف کیس دائر کروں گا، ہم مندر کو بچانے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔