உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارون جیٹلی دربھنگہ سے لوک سبھا کا الیکشن جیت کر دکھائیں : کیرتی آزاد

    مدھوبنی : بی جے پی سے معطلی کے بعد ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف جارحانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو تو کیرتی نے ارون جیٹلی کو دربھنگہ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے اور جیت درج کرنے کا چیلنج بھی کر ڈالا۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      مدھوبنی : بی جے پی سے معطلی کے بعد ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف جارحانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو تو کیرتی نے ارون جیٹلی کو دربھنگہ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے اور جیت درج کرنے کا چیلنج بھی کر ڈالا۔

      کیرتی نے کہا کہ 'اگر ارون جیٹلی دربھنگہ سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے تو میں ان کے خلاف آزاد امیدوار اترنے کو تیار ہوں۔ آزاد کے اس بیان کو طنز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ، کیونکہ ارون جیٹلی امرتسر سے لوک سبھا کا انتخاب ہار گئے تھے۔

      ہفتہ کو دربھنگہ پہنچے کیرتی آزاد نے کہا کہ اگر انہوں نے ڈی ڈی سی اے گھوٹالہ کا پردہ فاش کر کے کوئی جرم کیا ہے ، تو انہیں صرف معطل کیوں کیا گیا؟ اگر یہ پارٹی مخالف کام ہے ، تو انہیں فوری طور پر بی جے پی سے نکال دیا جانا چاہئے۔ کیرتی نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے معاملہ پر اپنی بات رکھنے کے لئے انہوں نے وزیر اعظم مودی سے وقت مانگا ہے۔

      اس سے پہلے کیرتی آزاد نے ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ دربھنگہ میں کارکنوں کے ساتھ جلوس نکالا۔ اس دوران کہا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے، تو ان کی معطلی منسوخ ہونی چاہئے۔

      معطل رہنما کیرتی آزاد کے جلوس میں ایک انتہائی دلچسپ بات دیکھنے کو ملی۔ آزاد کے حامی بی جے پی کا پرچم لئے ہوئے تھے، جبکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف پوسٹر تھے۔ پوسٹروں میں لکھا تھا کہ ارون جیٹلی بدعنوان لیڈر ہیں۔

      خیال رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بعد ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا اور ساتھ ہی ساتھ کہا تھا کہ جب ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے چیئرمین تھے ، تبھی یہ گھوٹالے ہوئے۔

      First published: