بی جے پی لیڈر نے کی شرمناک حرکت، ممتا بنرجی کے لئے کیا اس لفظ کا استعمال
مغربی بنگال کے بنگاوں میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ آخر ممتا بنرجی کے خون میں ایسا کیا ہے جو کہ وہ جئے شری رام نہیں بول سکتی ہیں۔ بھگوان رام کے ملک میں ہی ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2020 01:10 PM IST

بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کی فائل فوٹو
نئی دہلی۔ مغربی بنگال (West Bengal) میں سال 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پہلے ہی لیڈران کے درمیان انتخابات کو لے کر زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ اسی بیچ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش (Dilip Ghosh) نے وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی کو جئے شری رام بولنے میں کیا دقت ہوتی ہے؟ اس کے بعد بی جے پی لیڈر نے ممتا بنرجی کے لئے ایسے قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا جسے ہم یہاں نہیں لکھ سکتے۔
مغربی بنگال کے بنگاوں میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ آخر ممتا بنرجی کے خون میں ایسا کیا ہے جو کہ وہ جئے شری رام نہیں بول سکتی ہیں۔ بھگوان رام کے ملک میں ہی ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو اپنے کارکنان کی موت کا بدلہ بھی لیں گے۔
بتا دیں کہ جئے شری رام کے نعرے کو لے کر بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان پہلے بھی مغربی بنگال میں تنازعہ ہو چکا ہے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر اسے سیاسی شکل دینے کا بھی الزام لگایا تھا۔ وہیں، 2021 میں مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی پوری تیاری میں جٹی ہے۔