ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ میں شہریت قانون کی حمایت میں بی جے پی یکم مارچ کو عوامی اجلاس کا کرے گی انعقاد، امت شاہ ہوں گے شامل

آئندہ یکم مارچ کو کولکاتہ میں سی اے اے و این آر سی کی حمایت میں شہر کے شہید مینار میدان میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا جاٸے گا جس میں وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے۔

  • Share this:
کولکاتہ میں شہریت قانون کی حمایت میں بی جے پی یکم مارچ کو عوامی اجلاس کا کرے گی انعقاد، امت شاہ ہوں گے شامل
وزیر داخلہ امت شاہ: فائل فوٹو

کولکاتہ۔ مغربی بنگال میں ایک جانب جہاں سی اے اے و این آر سی کے خلاف مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ وہیں، اس احتجاج میں ترنمول کانگریس بھی شامل ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست بھر میں سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاجی ریلی نکال رہی ہیں۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے سی اے  اے و این آر سی ۔ این پی آر کی حمایت میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔


آئندہ یکم مارچ کو کولکاتہ میں سی اے اے و این آر سی کی حمایت میں  شہر کے شہید مینار میدان میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا جاٸے گا جس میں وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے۔ شہید مینار میدان میں میٹینگ کے لٸے پولیس کی اجازت کے بعد بی جے پی لیڈران نے شہید مینار میدان کا جاٸزہ لیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر و ایم پی دلیپ گھوش نے سی اے اے و این آر سی کی حمایت کے لٸے منعقدہ میٹنگ کو عوامی حمایت ملنے کی امید جتاتے ہوٸے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی مخالفت کے باوجود بنگال کے عوام سی اے اے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے جلد ہی اس قانون کو وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بھی حمایت ملنے کی امید جتاٸی۔


دلیپ گھوش نے دہلی کی موجودہ صورتحال کو افسوسناک بتاتے ہوٸے کہا کہ جلد ہی مرکزی حکومت ان سب پر قابو پالے گی۔ دلیپ گھوش نے اڈیشہ میں ایسٹرن ریجن کے وزراٸے اعلی کے ساتھ وزیر داخلہ کی میٹنگ کو اہم بتاتے ہوٸے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے خطرات کو دور کرنے کے لٸے یہاں سرحد پر چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

First published: Feb 27, 2020 04:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading