ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Elections: بی جے پی کارکن کی ماں کی 'پٹائی' سے موت ، امت شاہ نے کہا : ممتا بنرجی کو طویل عرصہ تک درد دے گا یہ زخم

West Bengal Elections: وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مرنے والے کنبہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شووا مجمدار کے اہل خانہ کا درد اور زخم طویل عرصہ تک ممتا بنرجی کو پریشان کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال تشدد سے پاک اور خواتین کیلئے محفوظ سماج کیلئے جدوجہد کرے گا ۔

  • Share this:
West Bengal Elections: بی جے پی کارکن کی ماں کی 'پٹائی' سے موت ، امت شاہ نے کہا : ممتا بنرجی کو طویل عرصہ تک درد دے گا یہ زخم
بی جے پی کارکن کی ماں کی 'پٹائی' سے موت ، امت شاہ نے کہا : ممتا بنرجی کو طویل عرصہ تک درد دے گا یہ زخم

کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے درمیان اب شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے ایک کارکن کی سن رسیدہ کی ماں کی موت ہوگئی ہے ۔ مرنے والی خاتون شووا مجمدار 85 سال کی تھیں ۔ بتادیں کہ ایک مہینے پہلے بی جے پی کارکن کے گھر پر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں شووا مجمدار کو بھی چوٹیں آئی تھیں ۔ شووا مجمدار کی موت کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی ، ممتا بنرجی پر مزید حملہ آور ہوگئی ہے ۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مرنے والے کنبہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شووا مجمدار کے اہل خانہ کا درد اور زخم طویل عرصہ تک ممتا بنرجی کو پریشان کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال تشدد سے پاک اور خواتین کیلئے محفوظ سماج کیلئے جدوجہد کرے گا ۔




وہیں ٹی ایم سی کے سینئر رکن سوگت رائے نے کہا کہ بی جے پی کارکن گوپال مجمدار کی اس کے گھر کے سامنے ہی ٹی ایم سی حامیوں سے ایک ماہ پہلے جھڑپ ہوگئی تھی ۔ اس دوران گوپال نیچے گرگیا ، جس کو دیکھ کر اس کی ماں کو لگا کہ ان کے بیٹے پر حملہ ہوا ہے ۔ وہ غصہ میں تیزی سے بھاگتی ہوئی آئیں اور اس دوران وہ بھی گر پڑی تھیں ۔ سوگت رائے نے ساتھ ہی کہا کہ کئی بیماریوں میں مبتلا 85 سالہ خاتون کی آج موت ہوگئی ۔ مجھے ان کی موت کا افسوس ہے ، لیکن اس کا گوپال اور ٹی ایم سی حامیوں کے درمیان جھڑپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

دراصل یہاں نمٹا تھانہ علاقہ کے شمالی دمدم علاقہ میں 27 فروری کو بی جے پی کارکن گوپال مجمدار کی ٹی ایم سی حامیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی تھی ۔ وہیں مجمدار کی ماں نے دعوی کیا کہ انہیں اور ان کے بیٹے کو ترنمول کانگریس کے لوگوں نے پیٹا ہے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ حملہ آور انہیں دھمکی دے کر گئے تھے کہ اس بارے میں وہ کسی کو کچھ نہیں بتائیں ۔

حالانکہ پولیس افسر نے دعوی کیا کہ بی جے پی کارکن کی ماں پر حملہ نہیں کیا گیا اور ان کا چہرہ کسی بیماری کی وجہ سے سوج گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 02:46 PM IST