ایک طرفہ پیار میں پاگل سرپھرے عاشق نے شادی شادہ خاتون کے ساتھ کی ایسی خوفناک حرکت ، مچ گیا کہرام
بہر میں دوہرے قتل کا یہ معاملہ مدھوبنی ضلع کے مدھے پور تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ پولیس فی الحال پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2020 03:42 PM IST

ایک طرفہ پیار میں پاگل عاشق نے شادی شادہ خاتون کے ساتھ کی ایسی خوفناک حرکت ، مچ گیا کہرام
بہار کے مدھوبنی ضلع میں مبینہ معاشقہ میں دوہرے قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ مدھونی ضلع کے مدھے پورہ تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ اتوار کی دوپہر کو مدھے پورہ تھانہ کے بھیٹھ بھگوان پور گاوں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 28 سالہ شادی شدہ خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے بچوں کو کھانا کھلارہی تھی تبھی ارون کمار چوپال نام کے ایک 30 سالہ شخص نے خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ۔
اس سنسنی خیز واقعہ کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے نوجوان کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اس کو بے ہوشی کی حالت میں کملا بلان ندی میں پھینک دیا ۔ پولیس کے جائے واقعہ پر پہنچنے کے بعد ندی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ندی میں دم گھٹنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ۔ ڈی ایس پی آشیش آنند کے مطابق فی الحال پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی نہ کسی بہانے یہ نوجوان شادی شدہ بھارتی دیوی سے بات چیت کی کوشش کرتا رہتا تھا ۔
مقتولہ خاتون بھارتی دیوی کی شادی دربھنگہ ضلع کے گھنشیام پور تھانہ حلقہ میں واقع پالی گاوں کے رہنے والے کرشن کمار کے ساتھ ہوئی تھی ۔ مقتولہ خاتون کا شوہر دہلی میں نوکری کرتا ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں ۔ ان دنوں وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مدھے پورہ تھانہ حلقہ میں واقع بھیٹھ بھگوان پور گاوں میں اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی ، جہاں اس کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نوجوان بھارتی دیوی سے ایک طرفہ پیار کرتا تھا ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کئی مرتبہ وہ بھارتی دیوی سے ملنے اس کے سسرال بھی گیا تھا ۔