ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کرنال: مائیگرنٹ مزدوروں کو بہار لے جارہی بس کی ٹرک سے ٹکر، 17 لوگ زخمی، دو کی حالت نازک

بس میں سوار ہوکر 60 سے زیادہ مائیگرینٹ مزدور اور ان کے بچے کیتھل کے ڈھانڈ سے اپنے گھر بہار جا رہے تھے۔ مزدوروں نے 90 ہزار روپئے میں پرائیویٹ بس کو کرائے پر لیا تھا۔ یہ حادثہ تب ہوا جب بس تراوڑی کے آس پاس پہنچی اور ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

  • Share this:
کرنال: مائیگرنٹ مزدوروں کو بہار لے جارہی بس کی ٹرک سے ٹکر، 17 لوگ زخمی، دو کی حالت نازک
کرنال: مائیگرنٹ مزدوروں کو بہار لے جارہی بس کی ٹرک سے ٹکر، 17 لوگ زخمی، دو کی حالت نازک

کرنال: سی ایم سٹی کرنال مین تراوڑی کے پس نیشنل ہائی وے پر ایک خطرناک سڑک حادثہ (Road Accident) ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ ٹرک اور پرائیویٹ بس کے درمیان ٹکر کے سبب ہوئی۔ اس میں 17 لوگ زخمی ہوگئے۔ بس میں سوار سبھی لوگ بہار اپنے گھر جا رہے تھے۔ اس حادثے میں 2 کی حالت نازک ہے، جنہیں سرکاری اسپتال سے کلپنا چاولہ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بس میں سوار ہوکر 60 سے زیادہ مائیگرینٹ مزدور اور ان کے بچے کیتھل کے ڈھانڈ سے اپنے گھر بہار جا رہے تھے۔ مزدوروں نے 90 ہزار روپئے میں پرائیویٹ بس کو کرائے پر لیا تھا۔ یہ حادثہ تب ہوا جب بس تراوڑی کے آس پاس پہنچی اور ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ بس کا آگے کا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔


1800روپئے ایک مزدور کا کرایہ


یہ حادثہ نیشنل ہائی وے پر رات ایک بجے کے آس پاس ہوا۔ بس میں سوار سبھی لوگوں نے مزدوری کے پیسے بچاکر بس کو کرایہ پر کیا تھا۔ مائیگرنٹ مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون سے پہلے گھر جانے میں 300 روپئے لگتے تھے، اب ایک سواری کو تقریباً 1800 روپئے دینے پڑ رہے ہیں۔


مائیگرنٹ مزدوروں کی مجبوری

مزدوروں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ بس والے بھی اپنی جیب گرم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نہ انہیں سوشل ڈیسٹنسگ (سماجی فاصلہ) پر عمل کرنا ہے اور نہ انہیں حکومت کے قوانین وضوابط پر۔ سوشل ڈیسٹنسگ کے لحاظ سے ایک بس میں جہاں 35-30 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے، وہیں پرائیویٹ بسوں کے مالک موٹی کمائی کرنے کے لئے 60 سے زیادہ لوگوں کو بسوں میں بھر دیتے ہیں۔ ضروری ہے کہ انتظامیہ ایسے پرائیویٹ بس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے، وہیں حکومت بھی ان مائیگرنٹ مزدوروں کو کم روپئے میں ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرے۔
First published: Jun 26, 2020 11:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading