سی اےاےاحتجاج: دہلی کے جامع مسجد سمیت 3 میٹرو اسٹیشن بند، نہیں رکے گی یہاں ٹرین
دہلی میں آج یعنی جمعے کو بھی مختلف تنظیموں کے مخالف مظاہروں کی تیاری ہے۔ اس کے مد نظر میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے چاونی بازار، لال قلعہ اور جامع مسجد کے میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔دہلی پولیس احتیاط کے طور پر پانچ ڈرون کیمروں سے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ شمال ۔مشرق علاقے کے 14 میں سے 12 تھانہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 20, 2019 02:06 PM IST

دہلی میں آج یعنی جمعے کو بھی مختلف تنظیموں کے مخالف مظاہروں کی تیاری ہے۔ اس کے مد نظر میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے چاونی بازار، لال قلعہ اور جامع مسجد کے میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔دہلی پولیس احتیاط کے طور پر پانچ ڈرون کیمروں سے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ شمال ۔مشرق علاقے کے 14 میں سے 12 تھانہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ںئی دہلی: شیریت ترمیمی قانون اور این آر سی مسئلے کو لیکر راجدھانی دہلی میں ہنگامہ تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔ دہلی میں آج یعنی جمعے کو بھی مختلف تنظیموں کے مخالف مظاہروں کی تیاری ہے۔ اس کے مد نظر میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے چاونی بازار، لال قلعہ اور جامع مسجد کے میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔ ان تینوں میٹرو اسٹیشنوں پر انٹری اور ایگزٹ بند رہے گی۔ ان اسٹیشنوں پر میٹرو ٹرین بھی نہیں رکے گی۔
دہلی پولیس احتیاط کے طور پر پانچ ڈرون کیمروں سے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ شمال ۔مشرق علاقے کے 14 میں سے 12 تھانہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ پولیس علاقے میں مارچ کررہی ہے اورسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے۔
جامع مسجد پر بھیم آرمی کر سکتی ہے مظاہرہ
بتادیں کہ بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر جامع مسجد سے جنتر۔منتر تک مارچ نکال سکتے ہیں لیکن پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ چندر شیکھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "گرفتاری کی افواہوں پر دھیان نہ دیں میں دہلی کی جامع مسجد آرہا ہوں'۔ حالانکہ پولیس نے کسی بھی طرح کے پر تشدد مظاہرے سے نمٹنے کیلئے تیاری کر رکھی ہے۔
Delhi Metro Rail Corporation (DMRC): Entry & exit gates of Chawri Bazar, Lal Quila and Jama Masjid are closed. Trains will not be halting at these stations. pic.twitter.com/epaooX2yYs
— ANI (@ANI) December 20, 2019