ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شہریت ترمیمی بل پر جل رہا آسام، گوہاٹی میں کرفیو، آج سبھی اڑانیں رد

شہریت ترمیمی بل کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان قانون وانتظام کی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے بدھ کو آسام کے گوہاٹی میں لگائے گئے کرفیو کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی بل پر جل رہا آسام، گوہاٹی میں کرفیو، آج سبھی اڑانیں رد
شہریت ترمیمی بل کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان قانون وانتظام کی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے بدھ کو آسام کے گوہاٹی میں لگائے گئے کرفیو کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

گوہاٹی: شہریت ترمیمی بل کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان قانون وانتظام کی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے بدھ کو آسام کے گوہاٹی میں لگائے گئے کرفیو کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آسام کے 10 اضلاع میں بدھ  کی شام 7 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوج کو بھی اسٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر نیم فوجی دستوں کے 5000 جوانوں کو بھیجا گیا ہے۔




شہریت ترمیمی بل کوئز میں حصہ لیں ۔


 

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل ( سی اے بی ) پیر کو منظور ہوگیا ۔ اس کوئز میں حصہ لے کر اس متنازع بل کے بارے میں اپنی معلومات کا اندازہ لگائیں ۔




شہریت ترمیمی بل کے تحت تبت کے پناہ گزینوں کوملے گی شہریت ؟






 کیا، احمدیہ پناہ گزینوں جوپاکستان میں مذہبی ظلم و ستم کا شکارہوکربھاگ کرآئے انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت ملے گی؟







کیا، بنگلہ دیش ہندومہاجرجو 2015 میں غیرقانونی طورپرہندوستان میں داخل ہوا ہے اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟





بنگلہ دیش کے ایک بدھسٹ مہاجرجن کا نام آسام کے نیشنل رجسٹرآف سیٹیزنس سے نکال دیاگیاہے اور اس کے خلاف فارین ٹرابیونل میں کیس زیرالتواء ہے تو کیا اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟




میگھالیہ آئین کے چھٹویں شیڈول کے تحت آتاہے اور یہ شہریت ترمیمی بل کے حدود سے باہر ہے تو کیا شیلانگ کے پولیس بازار میں رہنے والے ہندوبنگلہ دیش مہاجر،شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کےلیے درخواست داخل کرسکتاہے؟





کیا پاکستان سے غیرقانونی طورپر آکرناگا لینڈ کے دیما پور میں رہنے والا مہاجر شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کے لیے درخواست داخل نہیں کرسکتاہے کیوں کہ ناگا لینڈ میں انرلائن پرمٹ کا نفاذ ہے جو شہریت ترمیمی بل کے حدود سے باہر ہے؟







کیا تریپورہ میں قیام پذیر بنگالی ہندو مہاجرین کو شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل سکتی ہے ؟





ہندوستان منتقل ہونے والے ہندو، سکھ، بدھیسٹ، جین، پارسی اور عیسائی مہاجرین جوپاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم وستم شکار ہوئے ہیں، انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت خود بخود شہریت مل جائیگی ؟




کوئی بھی ہندو مہاجر شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کا دعویٰ کرسکتاہے؟






بنگلہ دیش کے چکما، ہاجنگ کے پناہ گزین جو اروناچل پریش میں قیام پذیز ہیں اور انہیں اب تک شہریت نہیں ملی ہے تو کیا انہیں شہریت ترمیم بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟






کیا سری لنگا سے آنے والے ہندو تامل مہاجرین شہریت ترمیم بل کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟





آسامی میں بات کرنے والے ہندو، جو جوہرہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں مناسب دستاویزات کی عدم موجودگی کے سبب نیشنل رجسٹرآف سیٹزنس میں شامل نہیں کیاگیاہے؟ کیا وہ شہریت ترمیمی بل کے شہریت کے لیے درخواست داخل کرسکتے ہیں؟ 








 

 


فوج کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل پی کھونگسئی نے کہا کہ گوہاٹی میں فوج کی دو ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں اور وہ فلیگ مارچ نکال رہے ہیں۔ تنسکیا سے جانکاری ملی ہے کہ وہاں بھی فوج تعینات کردی گئی ہے اور وہاں بھی فلیگ مارچ نکالے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آسام لا اینڈ آرڈر  مکیش اگروال نے بتایا کہ شام 6 بجکر 15 منٹ پر کرفیو لگایا گیا تھا جسے غیر معینہ مدت تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم وقت۔وقت پر حالات کا جائزہ لیں گے اور اسی کے مطابق کرفیو ہٹانے پر فیصلہ لیں گے"۔
فوج کے پی آر او لیفٹینیٹ کرنل پی کھونگسئی نے کہا کہ گوہاٹی میں فوج کی دو ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے آسام کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بھاسکرجیوتی مہنت نے بتایا تھا کہ کرفیوجمعرات کی صبح سات بجے تک رہے گا۔
First published: Dec 12, 2019 09:29 AM IST