ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی اچانک طبیعت بگڑی ، آئی سی یو میں داخل

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انھیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jan 12, 2017 10:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی اچانک طبیعت بگڑی ، آئی سی یو میں داخل
خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان : فائل فوٹو۔

پٹنہ : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انھیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر وں کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

خیال رہے کہ رام ولاس پاسوان پٹنہ میں ایک اجلاس کر رہے تھے، تبھی اچانک انہوں نے سانس میں تکلیف کی بات بتائی، جس کے بعد انہیں فورا قریبی پارس اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں بھرتی کر کے علاج شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں ایئر ایمبولینس سے دہلی بھی لایا جا سکتا ہے۔ فی الحال ڈاکٹر ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

First published: Jan 12, 2017 10:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading