کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو سونپی مغربی بنگال میں میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی جانچ، 28 اپریل تک مانگی رپورٹ
کلکتہ ہائی کورٹ
Calcutta HC directs CBI to probe municipal recruitments scam: کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو مغربی بنگال میں میونسپل بھرتیوں میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ اس حکم کی بنیاد پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے 28 اپریل کو ایک رپورٹ داخل کرے۔ ای ڈی نے عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں رقم کے لین دین کی جانچ کے دوران اسے اس ریاست میں میونسپل بھرتیوں میں مبینہ گھوٹالے کا بھی پتہ چلا۔
کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو مغربی بنگال میں میونسپل بھرتیوں میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسکول میں نوکری کے لیے رشوت 'گھوٹالے' کی جانچ کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ملے ثبوت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ ہدایات دی ہے۔ ای ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ اسکولوں میں نوکریوں سے جڑے رشوت گھوٹالے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ایان سل جیسے ایجنٹ مغربی بنگال کی مختلف میونسپلٹیوں میں کلرک، سویپروں، چپراسیوں، ڈرائیوروں وغیرہ کی بھرتی میں مبینہ غیر قانونی کاموں میں بھی ملوث تھے۔ اس کے بعد جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے اپنے حکم میں کہا کہ 'میں سی بی آئی کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ میونسپلٹی بھرتی گھوٹالہ کی بھی تحقیقات کرے۔ جس میں عام طور پر ایان سل اور ان جیسے ایجنٹ مستفید ہوتے ہیں اور دونوں صورتوں میں (یعنی تعلیمی گھوٹالہ اور میونسپلٹی بھرتی گھوٹالہ) کا شکار بڑے پیمانے پر عام لوگ ہوتے ہیں۔
جمعہ کو دیے گئے حکم میں انہوں نے ہدایت دی کہ اگر ضروری ہوا تو سی بی آئی مبینہ میونسپلٹی بھرتی گھوٹالہ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کر سکتی ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ریاست کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت تمام متعلقہ محکموں کو مطلع کریں کہ مبینہ میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے دوران سی بی آئی اور ای ڈی کو ان کے کام میں مدد کرنے کے لیے ہدایات دیں۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ اس حکم کی بنیاد پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے 28 اپریل کو ایک رپورٹ داخل کرے۔ ای ڈی نے عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں رقم کے لین دین کی جانچ کے دوران اسے اس ریاست میں میونسپل بھرتیوں میں مبینہ گھوٹالے کا بھی پتہ چلا۔ ای ڈی نے کہا کہ مبینہ میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے لیے آئی پی سی اور بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت سی بی آئی جانچ کے لیے ایک علیحدہ ایف آئی آر کی ضرورت ہوگی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔