ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مسلم تنظیموں کی مہم، نتیش کمار پھر سے بنیں وزیر اعلی

آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی کے مطابق اس بار کے الیکشن میں مسلم سماج کافی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرےگا۔ مولانا انیس الرحمن نے کہا کہ نتیش کمار کا کام کافی اچھا رہا ہے۔

  • Share this:
مسلم تنظیموں کی مہم، نتیش کمار پھر سے بنیں وزیر اعلی
نتیش کمار کی فائل فوٹو

پٹنہ۔ جے ڈی یو کی کوشش رنگ لانے لگی ہے۔ صوبہ کی سترہ فیصدی مسلم ووٹوں کو حاصل کرنے کے لئے جےڈی یو کے مسلم لیڈروں کی جانب سے لگاتار کوشش کی جارہی تھی۔ آخر کار مسلم تنظیموں نے نتیش کمار کا قصیدہ پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ کل تک وزیر اعلی نتیش کمار کے کاموں پر سوال اٹھانے والی مسلم تنظیمیں آج وزیر اعلی کی شان میں قصیدے پڑھتی نظر آرہی ہیں۔ اقلیتوں کے مسئلہ پر لگاتار حکومت کو نشانہ بنانے والے لوگوں کی نظر میں اقلیتوں کے لئے سب سے بہتر کام نتیش کمار نے کیا ہے۔


آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی کے مطابق اس بار کے الیکشن میں مسلم سماج کافی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرےگا۔ مولانا انیس الرحمن نے کہا کہ نتیش کمار کا کام کافی اچھا رہا ہے۔ ادھر عالم دین مولانا عالم قاسمی کے مطابق انتخابات میں فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے کہ وہ کس امیدوار اور کس پارٹی کو اقتدار کی کرسی پر بٹھائیں گے لیکن بات اگر ترقیاتی کاموں کی ہو تو وزیر اعلی نتیش کمار کا کوئی جواب نہیں ہے۔  قاسمی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بہار کی عوام اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرے گی۔




واضح رہیکہ بہار میں سترہ فیصدی آبادی اقلیتی ووٹروں کی ہے۔ ایسے میں تمام سیاسی پارٹیوں کی نظر مسلم ووٹوں پر ہے اور مسلم تنظیموں کی نظر ووٹروں کے ردعمل پر ہے۔ دو دن قبل مسلم تنظیموں کے ایک وفد سے وزیر اعلی نے ملاقات کی تھی۔ مانا جارہا ہیکہ وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد ملی تنظیموں کے لوگ انتخابات میں جےڈی یو کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں جٹ گئے ہیں۔ ادھر کل ہند ائمہ مساجد بہار نے اعلان کیا ہے کہ ان کے لوگ عظیم اتحاد کی حمایت کریں گے۔ یعنی صاف ہیکہ مسلمانوں کا ووٹ تقسیم ہوگا۔

صوبہ میں ہر علاقہ کا ووٹ پیٹرن الگ الگ ہے۔ کہیں علاقہ کے بنیادی مسلہ پر لوگ امیدواروں کا چناؤ کرتے ہیں تو کہیں مسلم تنظیموں کی اپیل کے بعد مخصوص پارٹی یا امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن مسلم تنظیموں کی جانب سے وزیر اعلی نتیش کمار کا قصیدہ پڑھنا مسلم ووٹروں کو جےڈی یو سے کتنا قریب لا پاتا ہے اس کا جواب 10 نومبر کو سامنے آ جائے گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 12, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading