پٹنہ:ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قیادت والے مهاگٹھ بندھن کی حکومت کے اشارے پر پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی بیٹی کے خلاف ایک سازش کے تحت تھانہ میں فرضی مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
پارٹی کے قومی ترجمان ڈاکٹر دانش رضوان نے یہاں کہا کہ سابق وزیر اعلی مسٹر مانجھی کے اہل خانہ کے خلاف گیا ضلع کے ڈیلها تھانہ میں فرضی مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اشارے پر مسٹر مانجھی کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کارروائی کے ارادے سے اس طرح کی سازش رچی گئی ہے۔
مسٹر رضوان نے کہا کہ بہار حکومت انتقام کے جذبے سے کارروائی کر رہی ہے۔ دلت لیڈر اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر حقیقت جانے ہوئے ہی گیا ضلع انتظامیہ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے جو سخت قابل مذمت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلی مسٹر مانجھی کی بیٹی اور گیا میونسپل کا رپوریشن کی ایک وارڈ کی کونسلر سنینا دیوی پر اپنی بہو سونی کماری کو قتل کئے جانے سے متعلق ایک معاملہ کل ڈیلها تھانہ میں درج کرایا گیا ہے۔
سونی دیوی کے والد نے سنینا دیوی اور دیگر چھ افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ان کی بیٹی کو ان لوگوں نے قتل کر دیا ہے ۔ اس کے بعد گیا کے ڈیلها تھانے میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
دریں اثنا سنینا دیوی کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنے غائب بہو کو لے کر پولیس میں شکایت درج کرانے جا رہی تھیں۔ تاہم اسی دوران اس کو ہی ملزم بنا دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔