نوکری کے بدلے زمین: لالو یادو کے قریبی ساتھیوں پر سی بی آئی کا چھاپہ، بہار سے دہلی تک چھاپے ماری
نوکری کے بدلے زمین: لالو یادو کے قریبی ساتھیوں پر سی بی آئی کا چھاپہ، بہار سے دہلی تک چھاپے ماری
Bihar News: راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی قریبی بتائی جارہی آر جے ڈی ایم ایل اے کرن دیوی پر سی بی آئی نے شکنجہ کسا ہے۔ آرہ اور پٹنہ میں ان کی رہائش گاہ سمیت 9 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان کے شوہر ارون یادو بہار کے سابق ایم ایل اے ہیں اور فی الحال ریت کے بڑے تاجر ہیں۔
پٹنہ: مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے آر جے ڈی ایم ایل اے کرن دیوی اور دیگر کئی ملزمین کے ٹھکانوں پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کرن دیوی کے پاس بہار کے پٹنہ، بھوج پور سمیت کئی لوکیشن ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام جگہوں پر سی بی آئی سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ کرن دیوی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے بہت قریبی ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق چھاپے کے دوران سی بی آئی کی ٹیم بھوج پور میں انگیاو کی رہائش گاہ اور پٹنہ کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی پہنچ گئی ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے 9 مقامات پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زمین کے بدلے نوکری دینے کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس خبر کی تصدیق سی بی آئی ہیڈکوارٹر نے بھی کی ہے۔ سی بی آئی اہلکار کے مطابق پٹنہ، بھوج پور کے ساتھ ساتھ دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔
ایم ایل اے کرن دیوی کے شوہر ارون یادو ہیں جو ماضی میں آر جے ڈی پارٹی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بہار میں ریت کے کاروبار میں بڑے نام کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ارون یادو نے رابڑی دیوی کے اپارٹمنٹ کے تمام فلیٹوں کی خریداری کی تھی۔ یہ بات آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ کیس کی تحقیق کے دوران سامنے آئی۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔