بہار کے مظفرپور شیلٹر ہوم ریپ کیس کو لے کر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر سے نتیش حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آپ بچوں کے ساتھ اس طرح کا برتاو کرتے ہیں۔ آپ اس طریقہ کی چیزوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کو بہار کی سی بی آئی عدالت سے دلی کے ساکیت کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بہار حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے دو بجے تک تمام سوالات کے جواب دینے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہلی سے پٹنہ دو گھنٹے کا راستہ ہے۔ ہم چیف سکریٹری کو بھی یہاں کھڑا کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے بہار حکومت کے وکیل سے کہا کہ اگر پوری معلومات نہیں دے سکتے ہیں تو کسی آفیسر کو بلائیے، اب بہت ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم حکومت نہیں چلا رہے ہیں لیکن ہم آپ سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کس طرح حکومت چلا رہے ہیں؟
سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ آپ کچھ مشکل سوالوں کے جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔ اس پھٹکار کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی معاملوں کو دلی منتقل کر دیا۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد سبھی ملزمان کا ٹرائل بھی اب دلی میں ہی چلے گا۔ اس کے لئے سپریم کورٹ نے دلی کی ساکیت کورٹ کو منتخب کیا ہے۔
ان پٹ: سشیل کمار پانڈے
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔