اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسپتال سے چھٹی کے بعد فارم میں آئیں ممتا بنرجی، نندی گرام کا کریں گی دورہ

    وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندی گرام میں اپنا سیاسی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زخمی ہونے کے بعد کولکاتا و پرولیا میں وہیل چیئر پر انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اب ممتا بنرجی نے نندی گرام کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
    وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندی گرام میں اپنا سیاسی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زخمی ہونے کے بعد کولکاتا و پرولیا میں وہیل چیئر پر انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اب ممتا بنرجی نے نندی گرام کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ 19 اور 20 مارچ کو وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلی کے جلسے کے لئے سکیورٹی پر اس بار سخت نظر رکھی جائے گی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر نندی گرام جائیں گی ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی 19 و 20 مارچ کو نندی گرام کا دورہ کریں گی ۔گزشتہ ہفتے بدھ کو نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد مندر سے نکلنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک حادثہ کا شکار ہوگئی تھیں۔ اس حادثے میں ممتا بنرجی کے بائیں پاؤں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام کے بلاک 1اور 2 بلاکس میں میٹنگ اور روڈ شو کرسکتی ہیں۔ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے امیدوار کے طور پر اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ 9 اور 10 مارچ کو ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد مندروں اور مزار کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے نندی گرام میں ایک میٹنگ بھی کی تھی۔ نندی گرام کے بریولیا بازار میں زحمی ہونے کے بعد انہیں کولکاتا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد گرچہ وزیر اعلی نے زخم تازہ ہونے اور درد ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ شدید ہونے کے باوجود وہ بنگال کے عوام کے لئے انتخابی مہم میں مصروف ہوگئی ہیں

    ۔ممتا بنرجی کے مقابلے نندی گرام میں بی جے پی نے شوبھندو ادھیکار ی جو دسمبر سے قبل تک ممتا بنرجی کے کابینہ کے وزیر تھے امیدوار بنایا ہے۔ وزیر اعلی وہیل چیئر پر نندی گرام کے عوام کے سامنے ووٹ کی اپیل کے لئے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: