உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ذاکر حسین پر حملے کی جانچ کا حکم، نامعلوم بدمعاشوں نے پٹرول بم سے کیا حملہ، جانچ کریں گی یہ ٹیمیں

    Youtube Video

    مغربی بنگال کے ریاستی وزیر ذاکر حسین کے اوپرپٹرول بم سے حملہ کے معاملے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جانچ کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ سی آئی ڈی ۔ایس ٹی ایف اور سی آئی ایس ایف کرے گی۔

    • Share this:
      مغربی بنگال کے ریاستی وزیر ذاکر حسین (West Bengal minister Jakir Hossain) کے اوپر پٹرول بم سےحملہ کے معاملے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جانچ کا حکم دیا ہے۔  اس معاملے کی جانچ سی آئی ڈی ۔ایس ٹی ایف اور سی آئی ایس ایف (CID, STF , CISF) کرے گی۔ اس حملے میں ذاکر حسین سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ ذاکر حسین کی گاڑی پر اس وقت نامعلوم بدمعاشوں نے پٹرول بم سے حملہ کیا۔ جب وہ کولکاتا کے لئے ٹرین میں سوار ہونے کے لئے نمیتا اسٹیشن کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ حملے میں زخمی ذاکرحسین کو جنگی پور کے سب ڈویژن اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ موجود دو دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ مرشدآباد میڈیکل کالج اور اسپتال کے ڈکاٹر اے کے بورا کا کہنا ہے کہ فی الحال ریاستی وزیر کی صحت مستحکم ہے۔

      اس حملے میں ذاکر حسین سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق، ذاکر حسین نے گاڑی پر نامعلوم بدمعاشوں نے کچھ وقت پہلے کچے بم سے حملہ کیا۔ جب وہ کولکاتا (Kolkata) کے لئے ٹرین میں سوار ہونے کے لئے نمیتا اسٹیشن کی طرف پیدل جا رہے تھے، تب ان کے اوپر یہ حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد وہ فی الحال جنگی پور کے سب ڈویژن اسپتال میں داخل ہیں۔

      اس حادثے میں ان کے ساتھ موجود دو دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ جب وزیر پر حملہ کیا گیا تو وہ مبینہ طور پر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر تقریباً 10 بجے کولکاتا جانے کے لئے ٹرین پکڑنے کے لئے انتظار کر رہے تھے۔ مرشدآباد ضلع کے جنگی پور کے رکن اسمبلی اور کچھ دیگر زخمی لوگوں کو جنگی پور سپراسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ذاکر حسین کو مرشد آباد میڈیکل کالج ریفر کیاگیا۔ ابتدائی علاج کے بعد، انہیں کولکاتا کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

      تقریباً 13 کارکن ہوئے زخمی
      ذاکر حسین جو علاقہ کے ایک اہم تاجر بھی ہیں، پر مبینہ طور پر مکمل عوامی طور پر بھیڑ والی جگہ پر حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حملے میں وزیر کے ساتھ گئے کم از کم 13 لوگ زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذاکر حسین کے بائیں حصے میں زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ زخمی ٹی ایم سی کارکنان میں کچھ کے جسم کے حصے کاٹنے پڑ سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: