مہاراشٹر: اکولہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، دفعہ 144 نافذ، اصل میں کیا ہے واقعہ؟
پولیس کی فائل فوٹو
اکولا کے ایس پی سندیپ گھُگے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کے حکم پر اکولا شہر میں دفعہ 144 امتناعی حکم نامہ نافذ کیا گیا ہے۔
ہفتہ کی شام مہاراشٹر کے اکولا کے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن علاقے میں معمولی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم پرتشدد ہو گیا۔ ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر دو گروہوں کو سڑکوں پر پتھراؤ اور ہنگامہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
افراتفری نے انتظامیہ کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی حکم جاری کرنے پر مجبور کردیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اکولا کلکٹر نیما اروڑہ کے حوالے سے بتایا کہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعہ کے بعد ایک بڑی بھیڑ نے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن کے باہر مارچ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہجوم نے علاقے میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس کو حالات کو قابو میں لانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
اکولا کے ایس پی سندیپ گھُگے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کے حکم پر اکولا شہر میں دفعہ 144 امتناعی حکم نامہ نافذ کیا گیا ہے۔
تصادم کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔