ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ڈاکٹروں کی خدمات کے اعتراف میں ممتا بنرجی نے یکم جولائی کو ریاست میں سرکاری چھٹی کا کیا اعلان

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال کے پہلے وزیر اعلی بدھان چندر رائے کے یوم پیدائش پر یکم جولائی کو ریاست بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ڈاکٹروں کے نام ہے ۔

  • Share this:
ڈاکٹروں کی خدمات کے اعتراف میں ممتا بنرجی نے یکم جولائی کو ریاست میں سرکاری چھٹی کا کیا اعلان
ڈاکٹروں کی خدمات کے اعتراف میں ممتا بنرجی نے یکم جولاٸی کو ریاست میں سرکاری چھٹی کا کیا اعلان

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے یکم جولائی کو ڈاکٹروں کے احترام میں ریاست بھر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلی ممتابنرجی نے ڈاکٹروں کی خدمات کو اہم بتاتے ہوئے اس دن کو ڈاکٹروں کے احترام کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال کے پہلے وزیر اعلی بدھان چندر رائے کے یوم پیدائش پر یکم جولائی کو ریاست بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ڈاکٹروں کے نام ہے ، کیونکہ اس وقت کورونا وائرس کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کررہے ڈاکٹروں نے اہم خدمات انجام دی ہیں اور دے رہے ہیں ۔ اس لئے ہم اور ہماری حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ اب تک ریاست میں 17 ہزار سے زائد کورونا پازیٹیو سامنے آئے ہیں ۔ ان سنگین حالات میں ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ بے خوف ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ کورونا سے لڑرہے بہادروں کی خدمات کے اعتراف میں یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں کو سلام پیش کرنے کیلئے موم بتیاں روشن کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ایئر فورس نے مختلف ریاستوں کے اسپتالوں پر پھولوں کی بارش کرکے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا ۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت یکم جولائی سے خصوصی ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز کرے گی ۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ڈاکٹروں تک پہنچنا آسان نہیں ہے ، ایسی صورتحال میں حکومت گھر سے فون پر ڈاکٹر کی صلاح لینے کا موقع فراہم کررہی ہے اور اس کیلئے ہر ضلع کیلئے علاحدہ 12نمبرات فراہم کئے جائیں گے ۔
First published: Jun 30, 2020 10:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading