ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : کورونا سے متاثر شوہر کو لے کر گئی اسپتال تو بیوی کے ساتھ کی گئی ایسی گھنونی حرکت ، سن کر چونگ جائیں گے آپ

Patna News: کورونا مریض کے خاتون اٹینڈنٹ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر راجیشور اسپتال کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ متاثرہ خاتون مدھوبنی کی رہنے والی ہے ۔

  • Share this:
بہار : کورونا سے متاثر شوہر کو لے کر گئی اسپتال تو بیوی کے ساتھ کی گئی ایسی گھنونی حرکت ، سن کر چونگ جائیں گے آپ
بہار : کورونا سے متاثر شوہر کو لے کر گئی اسپتال تو بیوی کے ساتھ کی گئی ایسی گھنونی حرکت ، سن کر چونگ جائیں گے آپ

پٹنہ : بہار سمیت پورے ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے ، لیکن کورونا کے قہر کے درمیان بہار میں ہیلتھ سسٹم کے نام پر اسپتالوں کی منمانی بھی جاری ہے ۔ بات خواہ سرکاری استپال کی ہو یا پرائیویٹ کی ، سبھی کی صورتحال بدتر ہے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ بہار کے بھاگل پور اور پٹنہ سے سامنے آیا ہے ، جہاں مدھوبنی کی رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ اس کے شوہر کے علاج کے سلسلہ میں بدسلوکی اورچھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جہاں ایک طرف اسپتال کی بد انتظامی کی وجہ سے اس کے شوہر کی جان چلی گئی وہیں اس خاتون کا الزام ہے کہ اسپتال میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی ۔


متاثرہ خاتون کا نام روچی روشن ہے ، جس کے شوہر کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ مدھوبنی کی رہنے والے روشن چندر داس اپنی بیوی کے ساتھ ہولی منانے کیلئے اپنے رشتہ دار کے پاس بھاگل پور گئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران وہ کورونا کی زد میں آگئے اور علاج کیلئے بھاگل پور کے گلوکل اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں روزانہ وہ سسٹم سے لڑتے رہے ۔ یہاں تک کہ روچی روشن کے مطابق اسپتال اہلکاروں کے ذریعہ کئی مرتبہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی ۔


جب روشن چندر کی حالت مزید خراب ہونے لگی تو ان کی اہلیہ ان کو لے کر پٹنہ میں واقع راجیشور اسپتال آئی ، لیکن علاج کے دوران ان کی جانچ چلی گئی ۔ ان کی اہلیہ کا الزام ہے کہ راجیشور اسپتال میں بھی ان کے شوہر کے ساتھ کافی برا سلوک کیا گیا ۔


ڈاکٹروں سے لے کر وہاں کے کمپاونڈر تک کی لاپروائی سے ان کی جان چلی گئی ۔ انہوں نے وہاں کے ملازمین پر بھی چھیڑچھاڑ اور بدتمیزی کرنے کے ساتھ ہی مریضوں کی جان سے کھیلنے کے سنگین الزمات بھی لگائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 11, 2021 11:27 PM IST