ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال کانگریس صدر کے عہدے کے لئے ادھیر رنجن چودھری کے نام پر لگی مہر 

بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرام پور لوک سبھا حلقے سے کامیاب ہونے والے ادھیر چودھری بنگال کی سیاست کا ایک مضبوط نام ہیں۔ ایسے وقت میں جب کانگریس کو ریاست میں سیاسی طور پر عوامی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ادھیر رنجن چودھری نے مرشدآباد میں کانگریس کا سکہ قاٸم رکھا اور مرشدآباد میں کانگریس کو مضوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

  • Share this:
بنگال کانگریس صدر کے عہدے کے لئے ادھیر رنجن چودھری کے نام پر لگی مہر 
بنگال کانگریس صدر کے عہدے کے لئے ادھیر رنجن چودھری کے نام پر لگی مہر 

بنگال کانگریس کو بالآخر سہارا  مل ہی گیا۔ بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا کی جولاٸی کے مہینے میں ہوٸی موت کے بعد ریاستی کانگریس صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ اس عہدے کے لئے یوں تو کئی دعویدار تھے لیکن کانگریس ہاٸی کمان نے ادھیر رنجن چودھری کے نام ہر مہر لگادی ہے۔ ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر عبدالمنان نے بھی سونیا گاندھی کو خط لکھ کر ادھیر رنجن چودھری کو صدر بنانے کی اییل کی تھی۔ گزشتہ رات کانگریس ہاٸی کمان نے ادھیر کو صدر بنانے کا اعلان کردیا۔ ادھیر چودھری کے صدر بناٸے جانے کے بعد جہاں کانگریس کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے وہیں پارٹی کا ایک گروپ مایوس بھی یے۔


بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرام پور لوک سبھا حلقے سے کامیاب ہونے والے ادھیر چودھری بنگال کی سیاست کا ایک مضبوط نام ہیں۔ ایسے وقت میں جب کانگریس کو ریاست میں سیاسی طور پر عوامی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ادھیر رنجن چودھری نے مرشدآباد میں کانگریس کا سکہ قاٸم رکھا اور مرشدآباد میں کانگریس کو مضوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس بار لوک سبھا الیکشن میں جہاں لفٹ اپنا کھاتا کھولنے میں ناکام رہی وہیں کانگریس نے مالدہ و مرشدآباد میں پارٹی کا اثر قاٸم رکھا۔



سال 2011 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے ترنمول کانگریس نے بنگال اسمبلی الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں کانگریس کے ساتھ کے باوجود کانگریس و ترنمول کا ساتھ زیادہ دنوں تک نہیں چل پایا۔ ادھیر رنجن چودھری ترنمول سپریمو ممتابنرجی کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ترنمول لیڈران بھی ادھیر کو کانگریس کی کمان ملنے سے ناخوش ہیں۔ ایسے میں 2021 میں بنگال میں  اسمبلی الیکشن ہے اور بنگال میں کانگریس کو سیاسی ساکھ مضبوط بنانی ہے۔ ساتھ ہی سونیا گاندھی کے ساتھ ممتا بنرجی کی ملاقات کے بعد جہاں یہ سمجھا جارہا ہے کہ اس بار اسمبلی الیکشن میں کانگریس، ترنمول میں اتحاد ہوگا وہیں لفٹ بھی کانگریس کے ساتھ سیاسی سمجھوتے کی کوشش میں ہے۔ ایسے میں ادھیر چودھری کو دوبارہ کانگریس کی کمان دینا بنگال میں کانگریس کی نیا کو پار لگانے میں کتنا مددگار ثابت ہوگا یہ دیکھنا اہم ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 10, 2020 01:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading