پٹنہ:بہار میں ضلع پٹنہ کے دیگھہ اسمبلی حلقہ کے ایک پولنگ بوتھ پر سر سے جُڑی ہوئی دو بہنوں صبا اور فرح نے پہلی مرتبہ ووٹ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہی انتخابی شناختی کارڈ کے ذریعہ پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دونوں بہنوں نے دیگھہ اسمبلی حلقہ کے سمن پورہ میں واقع مدرسہ اسلامیہ کے پولنگ مرکز نمبر 89 پر اپنا ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کے لئے آج پٹنہ سمیت چھ اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔