Covid-19 : جیتن رام مانجھی بھی ہوئے کورونا پازیٹیو ، بہار میں وائرس سے پانچ کی موت
بہار میں کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کے ساتھ ہی اس بیماری سے پانچ متاثرین کی علاج کے دوران موت بھی ہوگئی ہے ۔ اس کے ستھ ہی ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 43 ہزار 248 ہوگئی ہے اور مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 1321 ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 14, 2020 08:17 AM IST

Covid-19 : جیتن رام مانجھی بھی ہوئے کورونا پازیٹیو ، بہار میں وائرس سے پانچ کی موت
بہار میں کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست میں پھر ایک مرتبہ کورونا کے 500 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہم پارٹی کے سربراہ جیتن رام مانجھی بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے خود ٹویٹ کرکے کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری دی ہے ۔ مانجھی نے لکھا : میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ گزشتہ یک ہفتہ میں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں یا میں ان سے ملا ہوں ، ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں ۔
کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کے ساتھ ہی اس بیماری سے پانچ متاثرین کی علاج کے دوران موت بھی ہوگئی ہے ۔ اس کے ستھ ہی ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 43 ہزار 248 ہوگئی ہے اور مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 1321 ہوگئی ہے ۔ بہار میں فی الحال کورونا کے 5189 ایکٹیو کیسیز ہیں ، جن کا پٹنہ سمیت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے ۔
आज मैंने अपना कोरोना का टेस्ट करवाया जिसका रिपोर्ट पॉज़ीटिव आया है।
पिछले एक सप्ताह में जो लोग मेरे संपर्क में आएं हैं अथवा मैं उनसे मिला हूँ उनसे आग्रह है कि वह अपना कोरोना टेस्ट करवा लें।
— Jitan Ram Manjhi (@jitanrmanjhi) December 13, 2020
کورونا سے بہار میں ابھی تک دو لاکھ 36 ہزار 737 افراد علاج کے بعد شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 74 ہزار 624 نمونوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔