ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا قہر جاری ، 714 ہوئی متاثرین کی تعداد ، دیگر ریاستوں سے آئے مزدور بھی پائے جارہے ہیں پازیٹیو

150 مائیگرینٹ مزدوروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق سے محکمہ صحت کے ساتھ بہار حکومت کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا قہر جاری ، 714 ہوئی متاثرین کی تعداد ، دیگر ریاستوں سے آئے مزدور بھی پائے جارہے ہیں پازیٹیو
بہار میں کورونا کا قہر جاری ، 714 ہوئی متاثرین کی تعداد ، دیگر ریاستوں سے آئے مزدور بھی پائے جارہے ہیں پازیٹیو

بہار میں اب تک کورونا کے سات سو چودہ کیسز سامنے آچکے ہے ۔ تیزی سے بڑھ رہے اس وبا کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئی سطح پر ٹھوس کارروائی کی جارہی ہے ۔ جس میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو سیل کئے جانے سمیت متاثرہ علاقوں میں پلس پولیو مہم کی طرح گھر گھر جاکر اسکرینگ اور میڈیکل ٹیسٹ شامل ہے ۔ کورونا کے مریضوں میں ہورہا اضافہ حکومت کو پریشان کرنے لگا ہے ۔ ادھر پولیس کے جوان لاک ڈاون کو مکمل فالو کرانے کے تعلق سے سختی برت رہے ہیں ، تاکہ مزید لوگوں کو اس وائرس سے بچایا جاسکے۔


دراصل مانا جارہا ہے کہ بہار میں باہر سے آرہے مزدوروں کے سبب کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چار مئی سے روزانہ مختلف ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار آرہے ہیں ۔ ایک لاکھ سے زیادہ مزدور بہار آچکے ہیں ۔ مزدوروں کو بہار آنے پر 21 دنوں تک کوارنٹائن میں رکھنے کی سہولت ہے ، لیکن مزدوروں کے سیمپل میں سب سے زیادہ کورونا کی تصدیق ہورہی ہے ۔ محکمہ صحت نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ایک سو پچاس مائیگرینٹ مزدوروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ان مزدوروں کا سیمپل مختلف کوارنٹائن سینٹر سے لیا گیا تھا ۔ یہ مزدور چار مئی کے بعد بہار پہنچے ہیں ۔


کورونا پازیٹیو پائے گئے یہ مائیگرینٹ مزدور مختلف اضلاع کے ہیں ۔ ارول کے چھ مزدور، بانکا کے تین ، بیگوسرائے کے 17 ، بھاگلپور کے گیارہ، دربھنگہ کے چار، مشرقی چمپارن کے چار، گیا کے دو ، کٹیہار کے ایک ، ارریہ کے دس ، کشن گنج کے چھ ، مدھے پورا کے سات ، مدھوبنی کے سات ، مونگیر کے 13 ، مظفرپور کے چھ ، نالندہ کے 14 ، نوادا کے تین ، پٹنہ کے آٹھ ، پورنیہ کے ایک ، روہتاس کے چار ، سہرسہ کے دس ، سمستی پور کے آٹھ ، سیوان کے ایک ، ویشالی کے ایک ، اورنگ آباد کے ایک اور بھوجپور کے ایک مزدور شامل ہیں ۔


کل ایک سو پچاس مائیگرینٹ مزدوروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق سے محکمہ صحت کے ساتھ بہار حکومت کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لگاتار جانچ چل رہی ہے اور کورونا کے مریضوں میں ابھی اضافہ ہونے کا پورا امکان ہے۔
First published: May 11, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading