ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس : کولکاتہ میں دیگر سروسز کے ساتھ تاریخی سواری ٹرام بھی کی گئی شروع

کورونا وائرس کے پیش نظر مغربی بنگال میں یوں تو 30 جون تک لاک ڈان ہے ، لیکن ان لاک ون کے ساتھ رفتہ رفتہ زندگی پٹری پر آرہی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : کولکاتہ میں دیگر سروسز کے ساتھ تاریخی سواری ٹرام بھی کی گئی شروع
کورونا وائرس : کولکاتہ میں دیگر سروسز کے ساتھ تاریخی سواری ٹرام بھی کی گٸی شروع ۔ فائل فوٹو ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر مغربی بنگال میں یوں تو 30 جون تک لاک ڈان ہے ، لیکن ان لاک ون کے ساتھ زندگی پٹری پر آرہی ہے ۔ بازار ، دکان اور دفاتر کھل چکے ہیں ۔ تاہم حکومت کی جانب سے عائد کی گئیں کٸی ساری پابندیوں کے ساتھ ساتھ اب سڑکوں پر گاڑیاں بھی دوڑ رہی ہیں ۔ ایسے میں کولکاتہ کی تاریخی سواری ٹرام کی بھی واپسی ہوگٸی ہے ۔ کولکاتہ میں ابھی فی الحال ٹرام سروس ٹالی گنج سے بالی گنج تک شروع ہوٸی ہے ۔ کولکاتہ کی ٹرام کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے ۔ ملک میں اپنے طرز کی یہ واحد سواری ہے ، جو صرف کولکاتہ مں ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔


میٹرو سٹی کولکاتہ میں جہاں تیز رفتار گاڑیاں ، بسیں ، ٹیکسیاں اور آٹو کی بھر مار ہے ، وہیں ٹرام جو مخصوص پٹریوں پر ڈورتی ہے ، وہ بھی ٹریفک کا حصہ بنتی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرم چلاٸی جاتی ہے اور اس کو کافی پسند بھی کیا جاتا ہے ۔ سیاحوں میں بھی یہ کافی مقبول ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل آئے امفان طوفان  سے کولکاتہ بھی کافی متاثر ہوا تھا اور اس کا ٹرام سروس بھی اثر پڑا تھا ۔ تاہم ایک مرتبہ پھر ٹرام کو شروع کیا گیا ہے اور اس کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ڈرائیور و کنڈیکٹر پی پی ای کٹ و ماسک لگا کر ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ جبکہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے ۔


احتیاطی اقدامات کے تحت بس میں مسافروں کی ایک سیٹ کے بعد دوسری سیٹ خالی رکھی جارہی ہے ۔ تاکہ کورونا بحران کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھا جاٸے ۔ ٹرام سروس شروع ہونے سے لوگ خوش ہیں ۔
First published: Jun 19, 2020 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading