ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

غریب بستیوں میں رہنے والے پٹنہ کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ، لاک ڈاؤن پر عمل کرنا ہوا مشکل

حکومت کی جانب سے سینٹائز کرنے کا کام ہوا ہے ، لیکن زیادہ تر علاقوں میں ابھی بھی سینٹائز کا کام باقی ہے ۔ چاند کالونی ، فرینڈس کالونی ، عالم گنج اور سلطان گنج کے اندورونی حصہ میں سینٹائز کرنا بیحد ضورری ہے۔

  • Share this:
غریب بستیوں میں رہنے والے پٹنہ کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ، لاک ڈاؤن پر عمل کرنا ہوا مشکل
غریب بستیوں میں رہنے والے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ، لاک ڈاؤن پر عمل کرنا ہوا مشکل

پٹنہ میں لاک ڈاؤن پر لوگ مکمل طریقہ سے عمل کررہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مسلم محلوں میں بھی لوگ پوری طرح سے اس ہدایت پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں ، لیکن تنگ گلیوں میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ دراصل پٹنہ میں درجنوں ایسے محلے ہیں ، جہاں چھوٹے چھوٹے گھروں میں کئی کئی لوگ رہتے ہیں ۔ تنگ گلیاں آنے جانے کا واحد راستہ ہے ۔


سلطان گنج سیل ہونے کے بعد سے ہی سلطان گنج ، عالم گنج ، لال باغ ، سبزی باغ ، پچھم دروازہ اور پٹںہ سٹی میں رہنے والے زیادہ تر لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جن محلوں میں آبادی زیادہ ہے اور راستہ چھوٹا اور پتلا ہے ، وہاں اسے سینٹائز کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ سوال یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے گھروں میں کئی کئی لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں ، ایسے میں سماجی دوری کو فالو کرنا اور لاک ڈاؤن کے تقاضوں پر کھرا اترنا مشکل کام بنتا جارہا ہے ، اس لئے حکومت کو مسلم محلوں کی ان تنگ گلیوں میں بھی پہنچنا بیحد ضروری ہے ۔ جہاں ہزاروں لوگ کم جگہ میں قیام کرتے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے سینٹائز کرنے کا کام ہوا ہے ، لیکن زیادہ تر علاقوں میں ابھی بھی سینٹائز کا کام باقی ہے ۔ چاند کالونی ، فرینڈس کالونی ، عالم گنج اور سلطان گنج کے اندورونی حصہ میں سینٹائز کرنا بیحد ضورری ہے۔


گھروں میں بند لوگوں کیلئے ایک تو کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ وہیں یہ ڈر بھی ستا رہا ہے کہ سماجی دوری پر مکمل طریقہ سے عمل نہیں ہو پانے سے کہیں کوئی مسلہ نہ پیش آجائے ۔ نتیجہ کے طور پر جہاں لوگ راشن کا انتظا کررہے ہیں ، وہیں میڈیکل جانچ اور سینٹائز کرنے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں ۔
First published: Apr 17, 2020 09:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading