ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پٹنہ : راجہ بازار کے لوگوں کی بڑھی پریشانیاں ، کورونا ہاٹ اسپاٹ بننے کے سبب علاقہ سیل

لاک ڈاون کی شروعات میں لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کے لئے راشن کا اتنظام کیا تھا ، لیکن بار بارلاک ڈاون میں اضافہ ہونے سے کچھ گھروں میں رکھا راشن ختم ہوگیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا راشن ختم ہونے کے قریب پر ہے۔

  • Share this:
پٹنہ : راجہ بازار کے لوگوں کی بڑھی پریشانیاں ، کورونا ہاٹ اسپاٹ بننے کے سبب علاقہ سیل
پٹنہ : راجہ بازار کے لوگوں کی بڑھی پریشانیاں ، کورونا ہاٹ اسپاٹ بننے کے سبب علاقہ سیل

پٹنہ : خواجہ پورہ کو سیل کئے جانے سے تین کلومیٹر کے دائرہ میں جتنے بھی لوگ رہ رہے ہیں ، ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ پٹنہ میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات اسی علاقہ میں سامنے آئے ہیں اور نتیجہ کے طور پر اس علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے ۔ راجہ بازار پٹنہ کا ایک بڑا علاقہ ہے اور اس علاقہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے پولیس کا سخت پہرا ہے ۔ باہر آنے جانے والوں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ وہیں علاقہ سیل ہونے سے لوگ دہشت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں ۔


لاک ڈاون کی شروعات میں لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کے لئے راشن کا اتنظام کیا تھا ، لیکن بار بارلاک ڈاون میں اضافہ ہونے سے کچھ گھروں میں رکھا راشن ختم ہوگیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا راشن ختم ہونے کے قریب پر ہے۔ علاقہ سیل ہونے سے دکانیں بھی بند ہیں اور باہر نکلنے پر پولیس اہلکار دس طرح کے سوالات کررہے ہیں ۔ نتیجہ کے طور پر اب لوگوں کو کھانے پینے کی دقت ہونے لگی ہے ۔ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے ، سحری اور افطار کا بھی مسئلہ اب لوگوں کے سامنے پیدا ہورہا ہے ۔


خواجہ پورہ محلہ میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 18 اپریل کو سامنے آیا تھا ، جس میں ایک خاتون کورونا پوزیٹیو پائی گئی تھی ۔ اس کے بعد سے اس علاقہ میں درجنوں کورونا پازیٹیو کیس آچکے ہیں ۔ نتیجہ کے طور پر اس علاقہ کو سیل کردیا گیا تھا ۔ تب سے اس علاقہ پر پولیس کی سخت نظر ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جس محلہ میں کورونا کا کیس ہے ، صرف اس علاقہ کو ہی سیل کیا جانا چاہئے ، باقی محلہ کو کچھ چھوٹ ملنی چاہئے ۔ تاکہ ضرورت کا سامان وہ آسانی سے خرید سکیں ۔

First published: May 09, 2020 12:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading