ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ، 3536 نئے کیسیز آئے سامنے

بہار میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار نو سو چھ کورونا ہوگئی ہے ، جس میں صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرہ لوگوں کی تعداد 63 ہزار تین سو سات ہے جبکہ 36 ہزار دو سو 37 ابھی بھی ابکٹیو کیسیز ہیں ۔

  • Share this:

بہار میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار نو سو چھ کورونا ہوگئی ہے ، جس میں صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرہ لوگوں کی تعداد 63 ہزار تین سو سات ہے جبکہ 36 ہزار دو سو 37 ابھی بھی ابکٹیو کیسیز ہیں ۔ جیسے جیسے کورونا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، عام لوگوں کے ساتھ ہی حکومت کی دھڑکن بھی تیز ہورہی ہے ۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ کے مطابق کورونا کس کو ہوگا اور کس کو نہیں ، یہ معلوم نہیں چلتا ہے ۔ لیکن حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے ۔ تاکہ لوگوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے ۔ اب سب سے بڑا سوال ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون اور ان لاک ڈاون کو فالو کرانے میں اب اتنی سختی کیوں نہیں برتی جارہی ہے ، جس طرح کی سختی شروعات کے دنوں میں برتی جارہی تھی ۔

جانکاروں کے مطابق اس سلسلے میں ابھی بھی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں میں بن چکے کورونا کے چین کو ختم کرنے کے لئے کچھ ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ ساتھ ہی سختی سے لوگوں کو کم سے کم سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرانے کی کوشش کی جانی چاہئے ، تبھی جاکر کہیں اس مسئلہ کو تھوڑا بہت قابو میں کیا جاسکتا ہے ۔

جانکاروں کے مطابق اس سلسلے میں ابھی بھی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔
جانکاروں کے مطابق اس سلسلے میں ابھی بھی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ بہار کے زیاد تر شہرروں میں سماجی فاصلہ نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے۔ خود سیاسی لیڈروں کے پروگرام میں سماجی فاصلہ کی دھجیاں اڑائی نظر جاتی ہیں ۔ ایسے میں کورونا وبا کے شکار لوگوں کی صرف گنتی ہورہی ہے اور حکومت اس کا ڈیٹا پیش کررہی ہے ۔ جبکہ سہولت کے نام پر ابھی بھی بہت کچھ نہیں ہے ۔ نتیجہ کے طور پر عام لوگوں کے ساتھ ہی خاص لوگ بھی ، اس مسئلہ کو لے کر بیحد پریشان ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 15, 2020 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading