ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ممتا حکومت نے کیا بڑا فیصلہ ، پولیس بھی حرکت میں آئی

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کے مطابق ہر ہفتہ دو دودن لاک ڈاون نافذ رہے گا ۔ صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک سخت لاک ڈاون نافذ رہے گا ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ممتا حکومت نے کیا بڑا فیصلہ ، پولیس بھی حرکت میں آئی
مغربی بنگال میں ہفتے میں دو دنوں کا مکمل لاک ڈاون کا اعلان

مغربی بنگال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد حکومت نے ریاست بھر میں دو دنوں کا سخت لاک ڈاون لاگو کئے جانے کا اعلان کیا ہے  ۔ کولکاتہ پولس نے مکمل لاک ڈاون کے تئیں بیداری پیدا کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں بیداری مہم چلائی اور شہریوں سے اپیل کی کہ ہفتہ میں دو دن ہونے والے لاک ڈاون میں اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اشد ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں ۔


حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کے مطابق ہر ہفتہ دو دودن لاک ڈاون نافذ رہے گا ۔ صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک سخت لاک ڈاون نافذ رہے گا ۔ کولکاتہ پولس کے مطابق بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں خصوصی نگرانی کی جائے گی ۔ پولیس نے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور مارکیٹ میں یہ مہم چلائی گئی ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد مغربی بنگال حکومت نے ماہرین کے مشورے پر ریاست بھر میں ہفتہ میں دودن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔


بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اب تک بارہ سو کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کولکاتہ کے علاوہ ریاست کے شمالی 24 پرگنہ ، جنوبی 24 پرگنہ ، ہاوڑہ اور ہگلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ جبکہ ریاست کے کنٹیمنٹ علاقوں میں 9 جولاٸی سے 31 جولائی تک سخت لاک ڈاون جاری ہے ۔ ان عللاقوں سے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی کولکاتہ پولیس نے ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلنے کیلئے بھی مہم شروع کی ہے اور شہر بھر میں اس کیلئے بینر بھی لگائے گئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 23, 2020 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading