ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں ۔ تحفظ کے مطالبہ پر حسین جہاں نے کولکاتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ حسین جہاں نے آج کولکاتہ ہائی کورٹ میں جسٹس راجیش بھردواج کی بینچ میں معاملہ درج کروایا ۔ حسین جہاں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں اور انہیں نہ صرف خود کے بلکہ اپنی بیٹی کے تحفظ کی بھی فکر ہے ۔
حسین جہاں اپنے بیانات اور شوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں انہوں نے رام مندر بھومی پوجا کے موقع پر وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد جہاں انہیں کافی ٹرول کیا گیا ، وہیں انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں ۔ حسین جہاں کے مطابق رام مندر کی حمایت میں پوسٹ کے بعد انہیں جان سے مارنے و عصمت دری کی دھمکیاں دی گئیں ۔
حسین جہاں اپنے بیانات اور شوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام۔
حسین جہاں نے اس کے خلاف کولکاتہ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں شکایت درج کروائی تھی اور پولیس کمشنر سے اس معاملہ کی تحقیقات کی اپیل کی تھی ۔ تاہم اب حسین جہاں کا کہنا ہے کے شکایتوں کے باوجود پولیس کی جانب سے اطمینان بخش کارروائی نہیں کی گئی اور وہ خوف کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں ۔
حسین جہاں نے اپنی بیٹی کے تعلق سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی معصوم سی بیٹی کی فکر ہے ، کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ایسے میں وہ چاہتی ہیں کہ پولیس کارروائی کرے اور قصورواوں کو سزا ملے ۔ انہوں نے آج کولکاتہ ہائی کورٹ پہنچ کر اس تعلق سے معاملہ درج بھی کروایا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔