ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

انتہائی شرمناک: بہن کو باندھ کر سامنے ہی تین لوگوں نے دوسری بہن کے ساتھ کرتے رہے یہ گھنونا کام

بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپنی بہن کے ساتھ کیرانا کی دکان پر کچھ سامان خرید کر لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران گھر کے پاس کے ہی تین لوگوں نے جبرا لڑکی کو اٹھا لیا اور ایک کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ بیحد ہی گندہ کام کیا۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک: بہن کو باندھ کر سامنے ہی تین لوگوں نے دوسری بہن کے ساتھ کرتے رہے یہ گھنونا کام
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک باپ پر اپنی 12 سالہ بیٹی کی آبروریزی کا الزا لگا ہے ۔(علامتی تصویر)

بڑی خبر بہار کے روہتاس (Rohtas) میں واقع ڈیہری آن سون سے ہے جہاں سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ محلے کے ہی تین لوگوں نے اجتماعی عصمت دری (Gang Rape) کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپنی بہن کے ساتھ کیرانا کی دکان پر کچھ سامان خرید کر لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران گھر کے پاس کے ہی تین لوگوں نے جبرا لڑکی کو اٹھا لیا اور ایک کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ بیحد ہی گندہ کام کیا۔


لڑکی نے گھر لوٹ کر اس کی جانکاری اپنی ماں کو دی۔ اس کے بعد گھر والوں نے ڈیہری کے مہیلا تھانہ میں آکر کیس درج کرایا۔ اس معاملے میں تین منچلوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس تینیوں لوگوں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔ اس واردات سے پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس واقوے کے بعد سے سبھی ملزم فرار بتائے جا رہے ہیں۔


متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ اس کی بچی کو جھانسے میں لیکر ملزموں نے گندہ کام کیا ہے۔ سبھی ملزم جان پہچان کے ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں دونوں ایک ساتھ ہی سامان خریدنے گئی تھیں۔ ایک بہن کو منچلوں نے باندھ دیا اور دوسری بہن کا گینگ ریپ کیا۔ اس پورے واقعے کے بعد کنبہ صدمے میں ہے۔ وہیں آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔


کیا کہتے ہیں ASP۔۔۔
اس سلسلے میں ڈیہری کے ایس ایس پی سنجے کمار نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کے بیان پر ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی پولیس ایکشن میں آ گئی ہے اور جلد ہی ملزموں کی گرفتاری ہوگی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 03, 2021 08:34 PM IST