ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لاک ڈاؤن میں حیوانیت کی حدیں پار: ریپ کے بعد ملزم نے معصوم کی آنکھ میں گھسا دئے ناخون، لہولہان حالت میں ملی بچی

حیوانیت کی حدیں پار کرنے والا یہ معاملہ جمعرات کو سامنے آیا تھا۔ ملزم نے پنے پڑوس میں رہے والی بچی کو 5 روپئے دینے کا لالچ دیکر اپنے گھر بلایا اور پھر اسے بہلاپھسلا کر گاؤں کے باہر ایک ٹپرے میں لے گیا۔ ویاں بچی کا ریپ کرنے کے بعد اس کے کپڑوں سے ہاتھ۔پاؤں باندھ کر اپنےناخونوں سے اس کی آنکھیں پھو دیں اور گاؤں سے دور کھیت میں لے جاکر پھینک دیا تھا۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن میں حیوانیت کی حدیں پار: ریپ کے بعد ملزم نے معصوم کی آنکھ میں گھسا دئے ناخون، لہولہان حالت میں ملی بچی
علامتی تصویر

درندگی کا شکار ہوئی چھ سال کی بچی کی حالت میں سدھار ہورہا ہے۔ نچی جبل پور کے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی ایک آنکھ پوری طرح ٹھیک ہے اور دوسری آنکھ کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائے گی۔


دموہ ضلع کے جبیرا میں درندگی کا شکار ہوئی اس بچی کو سنگین حالت میں جبل پور لایا گیا تھا۔ یہاں میڈٰیکل اسپتال میں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں سے ملی جانکاری کے مطابق بچی کی ایک آنکھ بچا لی گئی ہے۔ اور دوسری آنکھ کا علاج کیا جارہا ہے۔ بچی نے کل رات اور صبح کھانا کھایا۔ اس کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔


حیوانیت کی حدیں پار

حیوانیت کی حدیں پار کرنے والا یہ معاملہ جمعرات کو سامنے آیا تھا۔ ملزم نے پنے پڑوس میں رہے والی بچی کو 5 روپئے دینے کا لالچ دیکر اپنے گھر بلایا اور پھر  اسے بہلاپھسلا کر گاؤں کے  باہر ایک ٹپرے میں لے گیا۔ ویاں بچی کا ریپ کرنے کے بعد اس کے کپڑوں سے ہاتھ۔پاؤں باندھ کر اپنےناخونوں سے اس کی آنکھیں پھو دیں اور گاؤں سے دور کھیت میں لے جاکر پھینک دیا تھا۔

بچی بدھ ک شام سے تقریبا 7بجے سے لاپتہ تھی۔ جب بچی دیر رات تک نہیں ملی تو کنبے نے جبیرا تھانہ میں شکایت کی۔ صبح بچی لہولہان حالت میں گاؤں کےباہر پڑی ملی۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فوراً کارروائی شروع کرکےموقع پر پہنچی۔ جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی۔ پولیس نے آنا۔فانا میں ملزم کی گرفتاری پر 25  ہزار کا انعام کا اعلان کیا۔ آخر کار 8  گھنٹے کی مشقت کے بعد پڑوس کے ہی ملزم سچن عرف سین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم گاؤں میں ہی چھپا تھا۔ جبیا تھانہ سے اسے لیکر آئی جی انل کپور کمار شرما دموہ پہنچے اور پولیس کنٹرول روم میں پریس کانفرنس کرکے پورے معامل کا انکشاف کیا۔
First published: Apr 24, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading